بھدرواہ //بھدرواہ میں پی ڈی پی اور بی جے پی کے متعدد کارکنوں نے کانگریس پارٹی میں شمولیت اختیار کرنے کا اعلان کیا۔یہاں جاری ایک پریس ریلیز کے مطابق اس سلسلہ میں بھدرواہ حلقہ کے گیگرانی بھیلہ چرالہ میں ایک تقریب منعقد کی گئی جس دوران ان کارکنوں نے سابقہ وزیر و کانگریس کے ایک سینئر لیڈر محمد شریف نیاز کی موجودگی میں پارٹی میں شامل ہونے کا اعلان کیا ۔کانگریس میں شامل ہونے والے کارکنوں کے نام اس طرح ہیں : گیگریان بھیلہ کے اشوک کمار، پریتم سنگھ، سرجیت سنگھ، سرجیت کمار، سنسار چند ،منیش کمار، خزان سنگھ، وجے کمار، شیر سنگھ، سبھاش چندر، جرنیل سنگھ ،امتیاز احمد، حیدر علی، وجے کمار، بابو رام ، پٹھان بھیلہ کے مہندر سنگھ، مدن لعل، بٹو کمار، اند رکمار، دیویندر کمار، اشوک کمار، دھرمیندر کمار، سونو کمار، ہیم راج، رویندر سنگھ، بہادر سنگھ، فلیل سنگھ، سورم چند، کلبھوشن کمار، روشن لعل، مول چند ،ہردیو سنگھ اور کرتار سنگھ شامل ہیں۔