بڈگام//وائس چیرمین جے کے سیمنٹس انجینئر نذیر احمد یتو نے بین الاقوامی کراٹے کک بکسنگ میںسونے کا تمغہ جیتنے والے طلبأ کی حوصلہ افزائی کی۔اس سلسلے میں آج ٹائون ہال بیروہ میں ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا۔واضح رہے کہ نئی دہلی میں منعقدہ بین الاقوامی کراٹے کک بکسنگ چیمپین شِپ میںبیروہ بڈگام کے سرہان الاسلام اوریاسمین یوسف اورسونے کے تمغے جیتنے میں کامیاب ہوئے۔تقریب کے دوران وائس چیرمین نے فاتح کھلاڑیوں کو ٹرافیوں اور نقدی انعامات سے نوازا۔وائس چیرمین نے کہا کہ ان کمسن کھلاڑیوں نے قابل تقلید اورقابل فخر کارکردگی کا مظاہرہ کرکے ضلع بڈگام کانام روشن کیا ہے۔