شوپیان//شوپیان ضلع میں پلس پولیو مہم کے لئے تیاریوں کاجائزہ لینے کے سلسلے میں ضلع ترقیای کمشنر محمد اعجاز اندرابی جو کہ ڈسٹرکٹ ہیلتھ سوسائٹی شوپیان کے چیئرپرسن بھی ہیں کی صدارت میں ضلع ٹاسک فورس کی ایک میٹنگ منعقد ہوئی ۔اس موقعہ پر نوڈل آفیسر نے پلس پولیس ٹیکہ کاری کے پہلے مرحلے جو کہ 28جنوری2018ء کو ہوگا کی تیاریوں کے سلسلے میں جانکاری دی۔انہوںنے کہا کہ ضلع میںٹیکہ کاری کے لئے 215بوتھ قائم کئے جارہے ہیںجہاں 5سال تک کی عمر کے 43371بچوں کو پلس پولیو مہم کے دائرے میں لایا جائے گا۔ترقیاتی کمشنر نے آفیسران کو دوردراز علاقوں سمیت خانہ بدوش بستیوں میں بھی مہم چلانے کی ہدایت دی۔انہوںنے کہا کہ ضلع میں 5سال تک کی عمر کاکوئی بھی بچہ ٹیکہ کاری کے عمل سے چھوٹنا نہیں چاہیے۔اس سے قبل سی ایم او ڈاکٹر رشید نے ممبران کو اپنائی جارہی جامع حکمت عملی اور جوائنٹ ایکشن پلان کے بارے میں جانکاری دی تاکہ پلس پولیو پروگرام کی صد فیصد کامیابی یقینی بن سکے۔اُدھر کپوارہ میںبھی پلس پولیس مہم کی تیاریوں کے سلسلے میں ترقیاتی کمشنرخالد جہانگیر کی صدارت میں مختلف محکموں کے افسران کی ایک میٹنگ منعقدہوئی۔ترقیاتی کمشنر نے افسران پر زوردیا کہ وہ 28جنوری کو پلس پولیو مہم کی صد فیصد کامیابی کے لئے تمام ممکنہ وسائل بروئے کار لائیں۔اس موقعہ پر چیف میڈیکل آفیسر کپوارہ ڈاکٹر پارلد نے بتایا کہ ضلع میں 5سال تک کی عمر کے 136262بچوں کوپولیومہم کے دائرے میں لایا جائے گا جس کے لئے717پولیو بوتھ قائم کئے جائیں گے۔