ڈوڈہ//ضلع ہسپتال ڈوڈہ جو اس وقت نہ صرف ضلع ڈوڈہ بلکہ ڈوڈہ خطہ (وادی چناب) کا سب سے بڑا طبی ادارہ ہے اور اب میڈیکل کالج کا درجہ حاصل کرنے کے بعد اب یہ ادارہ اور ترقی کی جانب جارہا ہے۔ ضلع ہسپتال ڈوڈہ نے انتہائی مشکل حالات میں بھی خاص کر بھدرواہ، ٹھاٹھری ، گندو، کشتواڑ، ڈوڈہ مرمت، عسر، دیسہ کاستی گڑھ کے لوگوں کی اُمید وں کا مرکز رہا ان ایام میں جب NHMملازمین کی ہرتال سے پوری ریاست میں شعبہ طب شدید متاثر ہوا ہے اور چناب ویلی میں قبل ازیں ڈاکٹروں کی پچاس فیصد سے زائد آسامیاں خالی ہیں ایسے حالات میں ضلع ڈوڈہ کے دور دراز علاقوں میں طبی و نیم طبی عملہ کی عدم موجودگی سے ضلع ہسپتال پر اور بوجھ پڑا ہے جہاں پہلے سے آسامیوں و NHMکے تحت تعینات طبی و نیم طبی عملے کی عدم موجودگی سے حالات اور بھی ناگفتہ بہہ ہیں مگر ایسے حالات میں ڈوڈہ ہسپتال کے صدر معالجین میڈیکل سپرینٹنڈنٹ ’’ڈاکٹر پرویز اقبال وانی‘‘ نے اپنی محنت لگن ہمت حوصلہ سے کام کرنے جذبہ عوامی درد سے سرشار 24×7 کام کرنے کے جنون نے عوامی حلقوں خاص کر مریضوں کی اُمید کو زندہ رکھا ہے۔ بعض حلقوں کا کہنا ہے کہ ضلع ہسپتال ڈوڈہ نے اپنے قیام کی بعد تاریخ میں پہلی بار ایسا سربراہ دیکھا ہے جس کے کام کرنے و کرانے کے فن ہنر جذبہ کو دیکھتے ہوئے کئی ملازمین نے پوری سروس میں شاید ہی کبھی کام کیا ہو کو بھی دل و جان سے کام کرتے ہوئے دیکھا گیا ہے۔ جب ایک سربراہ ان حالات میں خود یومیہ ایک سو کے قریب مریضوں کا خود طبی معائنہ کرتا ہو تو ایسے حالات میں دیگر ملازمین کیسے خاموش رہ سکتے ہیں ضلع ہسپتال ڈوڈہ میں ڈاکٹر پرویز اقبال وانی کی بطور سربراہ تعیناتی کے بعد نہ صرف صحت صفائی کے حالات بدلے ہیں بلکہ ذژچگی وارڈ میں صفائی احتیاطی تدابیر کے تمام لوازمات بھی موجود ہیں اور گذشتہ ماہ میں کبھی بھی ضلع ہسپتال کے بارے میں کوئی شکایات باہر نہ آئی ہیں۔ مذکورہ ڈاکٹر کی محنت لگن کام کرنے کے جذبہ انسانیت سے محبت کو دیکھتے ہوئے عوامی حلقوں نے ریاستی حکومت و ضلع انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ ڈاکٹر پرویز اقبال وانی کو خصوصی انعام سے نوازے عوامی حلقوں کا یہ بھی کہنا ہے کہ یہی وہ لوگ ہیں جو ایوارڈ انعام و عزت افزائی کے مستحق ہیں حالانکہ ڈاکٹر پرویز اقبال وانی خود کئی طرح کے بیماریوں کے شکار ہیں۔ ڈوڈہ ویلفیئر سوسائٹی ، بیوپار منڈل ڈوڈہ ، ڈوڈ ہ ڈیویلپمنٹ فرنٹ ، چناب سٹیزن فورم، ڈوڈہ رولر یوتھ ویلفیئر ایسوسیشن ڈوڈہ، سٹوڈنٹس آرگنائزیشن، چناب ویلی جرنلسٹ ایسوسیشن ڈوڈہ، نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ نہ صرف ڈاکٹر مذکور کو انعام کے جواز میں بلکہ اُس کو مزید کچھ برس ڈوڈہ میں کام کرنے کا موقع دیں ۔ عوامی حلقوں نے وزیر صحت بالی بھگت ، ممبر اسمبلی ڈوڈہ شکتی راج پریہار کو ڈوڈہ ہسپتال میں مذکورہ ڈاکٹر کی تعیناتی کو ڈوڈہ عوام کے لئے تحفہ قرار دیا ہے۔