کشتواڑ//محبوبہ مفتی سرکار کی بہبودی کی پالسیاں ریاست کے دیر پا امن کی ضامن ہیں۔ پی ڈی پی کے ایک لیڈر و ایم ایل سی فردوس ٹاک نے ان باتوں کا اظہار ضلع کے ناگسینی بلاک میں متعدد مقامات پرلوگوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ان پالسیوں سے دور ر س نتائج برآمد ہونگے اور ریاست میں امن و امان و خوشحالی یقینی ہو جائے گی۔انہوں نے وزیر خزانہ حسیب درابو کی جانب سے پیش کئے گئے بجٹ کو بھی پی ڈی پی۔ بی جے پی سرکار کی کارکردگی کی ایک اہم مثال قرار دیا اور کہا کہ اس سے عیاں ہے کہ مخلوط سرکار عوام دوستانہ پالسیوں کے تئیں وعدہ بند ہے۔انہوں نے وزیر اعلیٰ کی جانب سے 9ہزار نوجوانوں کو عام معافی دینے کو ان نوجوانوں کا مستقبل محفظ رکھنے کے لئے ایک اچھا قدم قرار دیا۔ انکے ہمراہ پارٹی کے کئی کارکناں اشتیاق حُسین وازہ، ارشد حُسین گیری، حاجی محمد اقبال ، محمد سلیم شیخ، واصل ڈولوال، سجاد نجار، طارق حُسین ، محمد عمران ، گلاب چند، راج کمار، کرشن لعل، سجاد احمد و دیگران بھی تھے۔انہوں نے وزیر اعلی ٰ محبوبہ مفتی کی ایما پر گُذشتہ سال مذاکرات کار دنیشور شرما کی تعیناتی کو بھیایک اہم پہل قرار دیا اور کہا کہ اس سے مخلوط سرکار کی تمام حل طلب مسائل کا پُر امن طور حل کرنے کی عکاسی ہوتی ہے۔ انہون نے اس فیصلہ کو ایک اہم فیصلہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس سے لوگوں کو مسلہ کے حل کے لئے اپنی تجاویز اور آراء پیش کرنے کا ایک موقعہ فراہم ہو گا۔ٹاک نے سرکار کی جانب سے60 ہزار ڈیلی وئیجروں کو باقاعدہ بنانے کے سرکار کے اعلان کا خٰر مقدم کرتے ہوئے اسے لوگوں کی بھلائی کے لئے ایک بہبودی قدم قرار دیا ۔انہوں نے کہا کہ اس سے ان ڈیلی وئیجروں کا وقار اور سیکورٹی بحال ہو جائیگی۔ انہوں نے کہا کہ ایسا پہلی مرتبہ ہو اہے کہ کسی بھی وزیر اعلیٰ نے ریاست کے دور دراز علاقوں کا دورہ کرنے میں ذاتی دلچسپی لی۔ اور وہاں کے مطالابات او مسائل حل کرنے کا موقعہ پر ہی اعلان کیا بجٹ کا تذکرہ کرتے ہوئے ایم ایل سی نے کہا کہ عوام دوستانہ بجٹ کی ہر طرف سے ستائش کی جا رہی ہے۔ انہوںنے کہا ورکنگ کلاس کی اُجرتوں میں 150روپے سے اضافہ کرکے225روپے کرنا اور ہنر مند لیبروں کے اُجرت میں225سے اضافہ کرکے350روپے کرنا اور کنسٹریکشن ورکروں کو ’’ماحفظ سکیم ‘‘ کے دائرے میں لانے سے ان ورکورں کے مشکلات میں کمی آئے گی۔اس موقعہ پر ایم ایل سی نے کارکنوں کو ریاست میں منعقد ہونے ولے پنچایتی انتخابات کے لئے تیار رہنے کو کہا اور مخلوط سرکار کی حصولیابیوں سے لوگوں کو باخبر کرنے کے لئے کام کرنے کی تلقین کی۔