جموں//کھیل کود کو ذہن ، جسم اور روح میں توازن برقرار رکھنے میں کار آمد ہونے کا ذکر کرتے ہوئے نائب وزیر اعلیٰ ڈاکٹر نرمل سنگھ نے نوجوانوں پرزور دیا کہ وہ اپنی شخصیت کو نکھارنے کیلئے کھیل کود میں حصہ لیں۔نائب وزیر اعلیٰ نے ان باتوں کا اظہار سی۔ایلون کارپوریٹ کرکٹ ٹورنامنٹ جو ایچ ڈی ایف سی بینک اور سمیولا جے کے کے درمیان کے سی پبلک سکول جموں کے میدان میں کھیلے گئے فائنل میچ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اس ٹورنامنٹ میں جو 23دسمبر 2017ء کو شروع ہوا میں 12کارپوریٹ ٹیموں نے حصہ لیا اور سیمولا جے کے نے فائنل میچ 92رنوں سے جیتا ۔ نائب وزیراعلیٰ نے کہا کہ کھیل کود جسمانی و ذہنی تندرستی کا ضامن ہے اور اس حقیقت کے مد نظر ریاستی حکومت نے پہلے ہی کئی فلیگ شپ پروگرام شروع کئے ہیں ۔وزیر نے یقین دلایا کہ حکومت ریاست کے طول و ارض میں کھیل کود کا بنیادی ڈھانچہ تعمیر کرنے میں کوئی دقیقہ فرو گذاشت نہیں کرے گا۔