گول//سنگلدان میںکانگریس کار کنان کی ایک میٹنگ منعقد ہوئی جس میں بلاک گول کے صدر الطاف حسین لون مہمان خصوصی کے طور پر موجود تھے ۔ یہ میٹنگ بلاک سنگلدان کے صدر محمد رفیق خان کی صدارت میں منعقد ہوئی جس میں پورے سب ڈویژن کے کانگریس کار کنان موجودتھے ۔اس موقعہ پر علاقہ سنگلدان کے مسائل پر غور وخوض کیا گیا ۔ اس موقعہ پر آنے والے پنچایت الیکشن کے بارے میں غور وخوض کیا اور پارٹی کے کمیٹیوں کی تشکیل کے بارے میں بھی اس موقعہ پر بات کی ۔اس موقعہ پر الطاف حسین نے کہا کہ یہاں پر ایسی کمیٹیوں کے بارے میں بھی تشکیل دی جا رہی ہے جو یہاں پر تعمیری کمپنیوں میں بھرتی سسٹم میں ہو رہی نا انصافیوں کے خلاف آواز اٹھائے گی اور ہر ایک شہری کو انصافی دلانے میں پاس پاس رہے گی اور جلد انتظامیہ کو اس کمیٹی کی فہرست سونپی جائے گی جس سے یہاں پر بیروزگاری کو قاپو پانے میں کسی حد تک مدد ملے گی۔اس موقعہ پر الطاف حسین نے کہا کہ این سی میں کانگریس پارٹی کے ورکران کی شمولیت ایک شوشہ ہے ایسا کوئی بھی ورکر این سی میں نہیں گیا یہ لوگ مجبوریوں کا فائدہ اٹھاتے ہیں اور غریب لوگوں کو استعمال کرتے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ ایسی کوئی بات نہیں البتہ یہاں پر آج بہت سارے لوگوں کی تعداد ایسی ہے جو دوسری پارٹیوں سے وابستہ ہیں اور کانگریس میں شمولیت اختیار کی ۔انہوں نے کہا کہ اعجاز احمد خان ایم ایل اے گول ارناس مضبوط لیڈر ہیں اور لوگوں کے لئے انہوں نے انتھک کوششیں کیں اور یہاں پر تعمیر و ترقی میں انہوں نے اہم رول ادا کیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ایم ایل اے اعجاز احمد خان ایوانوں میں عوام کی بات اٹھاتے آئے ہیں اور آج بھی اٹھا رہے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ گول میں کچھ ایسے علاقے بھی ہیں جو بجلی کی کرن سے ترس رہے تھے لیکن اعجاز احمد خان کی بدولت سے آج یہ دوردراز علاقے بجلی سے چمک رہے ہیں ۔ مقررین نے اس موقعہ پر عوام سے التماس کرتے ہوئے کہا کہ وہ بے بنیاد شوشوں کی طرف نہ دھیان دیں البتہ حقیقت کی طرف دیکھیں تا کہ عام سادہ لوح انسانوں کے ساتھ ناانصافی نہ ہو۔