بانہال // جموں سرینگر شاہراہ پر رام بن کے کرول علاقے میں اتوار کی رات ایک ٹرک دریائے چناب میں گر گیا جس میں دولاشوں کو پیر کی دوپہر بعد نکالا گیا جبکہ ایک شخص کوشبانہ بچائو کارروائی کے دوران زندہ نکال لیا گیا۔پولیس نے کشمیر عظمی کو بتایا کہ اتوار کی شام دیر گئے راجستھان سے وادی کشمیر کی طرف عمارتی لکڑی سے بھرا ایک ٹرک نمبر RJ-19GD/4321 شاہراہ پر جیسوال پْل کرول ، رام بن کے نزدیک شاہراہ سے لڑھک کر دریائے چناب میں گر گیا اور اس میں سوار تین سدھا رام ولد کھما رام ساکن راجستھان کو پولیس ، ایس ڈی آرایف اور مقامی رضاکار نوجوانوں کی مدد سے حادثے کے فورا بعد زندہ بچالیا گیا تھا جبکہ ٹرک میں سوار مزید دو افراد ٹرک سمیت دریائے چناب میں ڈوب گئے۔ انہوں نے کہا کہ پیر کی صبح بچاو کارروائیوں کا دوبارہ آغاز کیا گیا اور پیر کی دوپہر بعد لاپتہ ہوئے دونوں افراد کی لاشیں برآمد کی گئیں۔ برآمد کی گئی لاشوں کی شناخت ڈرائیور کالو رام ساکن راجستھان اور ٹرک مالک نارائین سنگھ کے طور کی گئی ہے۔