جموں//صنعت و حرفت کے وزیر چندر پرکاش گنگا نے شاہ محمد تانترے کی طرف سے پوچھے گئے ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ ایل او سی تجارت کو خوش اسلوبی سے جاری رکھنے کیلئے ٹی ایف سی چکاںدا باغ پونچھ میں معقول بنیادی ڈھانچہ دستیاب ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ٹی ایف سی 89 کنال اراضی پر محیط ہے اور وہاں بنیادی ڈھانچے کو فروغ دینے کیلئے پہلے مرحلے کے تحت 7.59 کروڑ روپے صرف کئے گئے ۔ وزیر نے کہا کہ دوسرے مرحلے کے تحت وہاں اضافی بنیادی ڈھانچہ تعمیر کرنے کیلئے 10.25 کروڑ روپے واگذار کئے گئے ۔