ڈوڈہ//گزشتہ رات کاہراہ میں رونما ہونے والی آتشزدگی کی ایک واردات میں ایک رہائشی مکان جل کا پوری طرح خاکستر ہو گیا تاہم اس دوران کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ہے ۔ مقامی ذرائع نے بتایا کہ یہ مکان محمد حنیف بٹ کی ملکیت میں تھا اور اس کی بالائی منزل میں اچانک آگ لگ گئی۔ جب تک آگ لگنے کا پتہ چلا وہ پوری طرح سے پھیل چکی تھی اگر چہ آس پڑوس سے بھاری تعداد میں لوگ اور پولیس جائے حادثہ پر پہنچے لیکن آگ پر قابو پانے میں پوری طرح ناکام رہے اور جب تک آگ بجھائی جاتی تب تک تمام مال و متاع جل چکا تھا البتہ اہل خانہ بروقت باہر نکل آئے اور کسی قسم کا جانی نقصان نہ ہوا۔ مقامی لوگوں نے علاقہ میں فائر برگیڈ سٹیشن قائم کرنے کی مانگ کی ہے ۔