ڈورو//ملک آباد پانزتھ اور کھتر چک قاضی گنڈ سے وابستہ لوگوں نے بجلی ٹرانسفارمروں کی عدم دستیابی کے خلاف احتجاج کیا اور سرینگر جموںشاہراہ پر دھرنا دیکر گاڑیوں کی نقل و حرکت روک دی ۔احتجاجی مظاہرین نے جموں سرینگر شاہراہ پر دھر نہ دے کر گاڑیوں کی نقل وحرکت روک دی جس کے سبب شاہراہ پر گاڑیوں کی آمدروفت کچھ دیر کے لئے متاثر رہی ۔انہوں نے کہاکہ اُنکے گائوں کے ٹرانسفارمر آئے روز اورلوڈنگ کے سبب خراب ہوتے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ اگر چہ محکمہ بجلی کو اورلوڈنگ کے پیش نظر بڑے صلاحیت والے ٹرانسفامر فراہم کر نے کی مانگ کی گئی لیکن کبھی بھی داد رسی نہ ہوئی جس کے سبب وہ احتجاج کرنے کیلئے مجبور ہوگئے ۔اس دوران ایس ڈی پی او قاضی گنڈ کی یقین دہانی کے بعد مظاہرین پُر امن طور منتشر ہوئے ۔