سرینگر//صوبائی کمشنر کشمیر بصیر احمد خان نے تمام اضلاع کے ترقیاتی کمشنروں کو ہدایت دی ہے کہ وہ وزیراعلیٰ شکایتی سیل میں درج کی گئی شکایتوں کے تعلق سے اپنی رپورٹ پیش کریں تاکہ ان کے تعلق سے اُٹھائے گئے ضروری اقدامات کی موجودہ صورتحال کا جائزہ لیا جاسکے۔صوبائی کمشنر آفیسران کی ایک میٹنگ میں بول رہے تھے جس میں سرینگر ضلع انتظامیہ کے آفیسران بھی موجود تھے۔باقی اضلا ع کے ڈپٹی کمشنروںنے ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے میٹنگ میں شرکت کی۔صوبائی کمشنر نے مختلف محکموں کے تعلق سے وصول کی گئی شکایات کے سلسلے میں ایک جامع رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت دی۔انہوںنے کہا کہ وزیر اعلیٰ کو ہر طرح کی سہولیات فراہم کرنے کی خواہاں ہیں۔صوبائی کمشنر نے ضلع ترقیاتی کمشنروں کو اُن کے دوروں کے بارے پندرواڑہ بنیادوں پر رپورٹ پیش کرنے کی بھی ہدایت دی۔صوبائی کمشنر نے سرینگر۔اننت ناگ شاہراہ پر ناجائز تجاوزات کا بھی نوٹس لیا۔انہوںنے متعلقہ ڈپٹی کمشنروں کو قصورواروں کے خلاف کاروائی کرنے کی واضح ہدایات دیں ۔صوبائی کمشنر نے کہا کہ حکومت جدید شاہراہ کی شان رفتہ قائم رکھنے کی وعدہ بند ہے۔