سر ینگر// وزیر خزانہ کی جا نب سے اسمبلی میں پیش کئے گئے بجٹ کو غیر متوا زن ، ریاست کے مستقبل کیلئے سم قا تل اور زعفرا نی کلچر کو فروغ دینے کے مترادف قرار دیتے ہوئے کانگر یس کے سینئر لیڈر اور سا بق ممبر پار لیمنٹ نے کہا کہ بی جے پی پی ڈی پی نے اس بات کا اعتراف کیاہے کہ جی ایس ٹی اور نو ٹ بندی نے ریاست کی معا شی حا لت کو شد ید دھچکا لگا دیا ۔انہوں نے کہاکہ بے رو گاری کے خا تمے ،معیشت کااستحکام ،صنعتوں کو فروغ اور لو گوں کو را حت پہنچا نے کیلئے وزیر خزا نہ نے کو ئی کاروا ئی عمل میں نہیں لا ئی۔ طا رق حمید قرہ نے حالیہ مالی بجٹ کو دیوا نے کا خواب قرار دیتے ہو ئے کہا کہ اس بجٹ سے نہ تو ریاست کو مالی استحکام ملے گا اور نہ ہی تعمیر و تر قی کے کام ہو نگے ۔بے رو ز گاری ، بے کاری میں حد سے زیادہ اضا فہ ہو گا ۔سا بق ممبر پارلیمنٹ نے وزیر خزا نہ کے مالی بجٹ کو غیر متوا زن غر یب کش اور زعفرا نی کلچر کو فروغ دینے کا الزام لگا تے ہو ئے کہا کہ میں وزیر خزا نہ سے سوال کر نا چا ہتا ہوں کہ اس بجٹ میں لو گوں کی فلاح و بہبود کیلئے کیا رکھا گیا ہے انہوں نے کہا کہ بی جے پی پی ڈی پی کو اس بات کا احساس ہوا کہ جی ایس ٹی نوٹ بندی کے اعلان نے ریاست میں مالی عدم و استحکام پیدا کیا اور لوگوں کو مشکلات سے گزر نا پڑ رہا ہے ۔انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم ہند نر یندر مو دی ،مر کزی وزیر خزانہ ارو ن جیٹلی اور بھار تیہ جنتا پارٹی کے قو می صدر امیت شاہ کو وزیر خزا نہ کی جا نب سے پیش کی گئی بجٹ کا جا ئزہ لینا چا ہئے ۔سا بق ممبر پارلیمنٹ نے کہا کہ وزیر خزا نہ نے اپنی بجٹ تقریر کے دوران جو اعداد و شمار پیش کئے وہ کہا ںسے لا ئے ؟۔طا رق حمید قرا نے بجٹ کو من کی بات قرار دے کر کہا کہ اس میں سماج کے بچھڑے طبقوں ،غر یبی کی سطح سے نیچے زند گی بسر کر نے والوں کی کو ئی ذکر نہیں ہے۔7ویں پے کمشن کی سفارشات کو لا گوں کر کے وزیر خز انہ ریاست ملا زمین پر کو ئی احسان نہیںکر رہے ہے ۔کانگر یس کے سینئر لیڈر نے وزیر خزا نہ کے بجٹ کو بے معنیٰ قرار دیتے ہو ئے کہا کہ جموں و کشمیر بینک سے لون حا صل کر نے والوں کی ایک بڑی تعداد لون ادا کر نے سے قا صر ہے اور جموں کشمیر بینک کی جانب سے ایسے عناصر کو لو ن فرا ہم کر نے پر دباؤ ڈا لا جا رہا ہے جو قر ض نا دھندگان لیسٹ میں شا مل ہے ۔