کپوارہ//کپوارہ کے لولاب علاقہ میں آتشزدگی کی ایک ہولناک واردات میں نصف درجن دکانوں سمیت ایک رہائشی مکان اورسکولی عمارت خاکستر ہوگئی اور ان میں لاکھو ں روپے مالیت کی املاک مکمل طور راکھ کے ڈھیر میں تبدیل ہوگئی ۔ لولاب وادی کے کھرہامہ بازار میں منگل اور بدھ کی درمیانی شب ایک دکان سے اچانک آگ نمو دار ہوئی ، جس نے فوری طور باقی دکانات کو بھی اپنی لپیٹ میں لے لیا۔مقامی لوگو ں کا کہنا ہے کہ آگ اس قدر ہولناک تھی کہ اس کے شعلے دور دور تک دکھائی دے رہے تھے ۔آگ لگنے کے بعد آس پاس کے علاقوں کے لوگو ں کے علاوہ فائر سروس ٹینڈر وہاں پہنچ گئے اور بچاﺅ کاروائی شروع کی تاہم آتشزدگی کی اس واردات میں ایک رہائشی مکان سمیت ایک درجن دکانیں خاکستر ہوگئیں جبکہ ایک نجی سکول کی عمارت بھی راکھ کے ڈھیر میں تبدیل ہوگئی ۔