اوڑی // نائب تحصیلدار اوڑی سید بشارت رسول کی سربراہی میں محکمہ مال،میونسپل کمیٹی ،محکمہ امور صارفین و عوامی تقسیم کاری اور پولیس کی ایک مشترکہ ٹیم نے مارکیٹ چیکنگ کے دوران دکانداروں سے 10 کلو گرام پالیتھن ضبط کیا۔ اس کے علاوہ 2 کوئنٹل غیر معیاری سبزی اور میوہ جات کو ضائع کیا گیا جبکہ قصوروار دکانداروں سے7 ہزار روپے بطور جرمانہ وصول کیا گیا۔