پلوامہ//ضلع ترقیاتی کمشنر پلوامہ غلام محمد ڈار نے بدھ کو پلوامہ کے پاری گام علاقے میں جموں کشمیر بنک کے اے ٹی ایم کا افتتاح کیا ۔اس موقع پر زونل ہیڈ جموں کشمیر بنک شوپیان پلوامہ اور کلسٹر ہیڈ جنوبی کشمیر مظفر قادری کے علاوہ لوگوں کی ایک بڑی تعداد موجود تھی ۔اس موقع پر ڈپٹی کمشنر پلوامہ نے کہا کہ عوام کو ایسے اداروں سے فائدہ حاصل کرنا چاہئے تاکہ لوگ ہر میدان میں ترقی کرسکیں ۔انہوں نے بنک حکام سے اپیل کی کہ علاقے کے بے روز گارنوجوانوں کو کم شرح سود پرقرضہ فراہم کریں تاکہ وہ اپنا کار بار شروع کرسکیں۔