ڈوڈہ//گورنمنٹ ڈگری کالج ڈوڈہ میں پوسٹ گریجویشن سطح پر اُردو، انگریزی، پولٹیکل سائنس، زولوجی، اکنامکس مضامین متعارف کرانے و انڈرگریجویشن میں سنسکرت ، اسلامیات، سائیکالوجی (نفسیات) و فنی کورسز متعارف کرانے کے ساتھ ساتھ ہنگامی سطح پر ایک کلاس رومز کمپلیکس تعمیر کا مطالبہ کرتے ہوئے ڈوڈہ جائنٹ سیول سوسائٹی نے ایک ہنگامی اجلاس منعقد کرنے کے بعد وزیر تعلیم الطاف حُسین بخاری و محکمہ تعلیم کے اعلیٰ آفیسران کے نام ضلع انتظامیہ ڈوڈہ کو ایک یاداشت پیش کی معروف صحافی، سماجی و انسانی حقوق کارکن نصیر احمد کھوڑا کی سربراہی میں وفد نے ایڈیشنل مجسٹریٹ (ACR)ڈوڈہ طارق حُسین نیائیک کو یہ یاداشت سونپ دی اور اُن سے گذارش کی کہ وہ یہاں کے حالات و اقعات ضرورت کو مد نظر رکھتے ہوئے اعلیٰ حُکام تک بات پہنچائیں جس پر طارق حُسین نیائیک (KAS)نے سنجیدہ غور کرنے کے بعد وفد کو یقین دلایا کہ وہ اس سلسلہ ضلع انتظامیہ ڈوڈہ کی طرف سے درکار ہر طرح کی مدد فراہم کریں گے۔ وفد میں سعداللہ رنگریز ، DRYWAکے فرید احمد نیائیک ، ڈوڈہ ڈیویلپمنٹ فرنٹ کے صدر اشتیاق احمد دیو صحافی محمد اصغر بٹ و دیگران شامل تھے۔