گندو//سرپنچوں کے بلاواسطہ انتخاب کے خلاف پوری ریاست جموں و کشمیر میں راجیو گاندھی پنچایتی راج سنگہھٹن (کانگرس پارٹ) کا احتجاج روز بروز بھڑتا ہی جا رہا ہے۔اسی کڑی میں زونل کنوینر آر جی پی آر ایس چناب ویلی لطیف مغل کی زیر نگرانی گندو اور چنگا بھلیسہ میں زبردست احتجاج ہوا جس میں درجنوں پنچوں اور سرپنچوں کے علاوہ بڑی تعداد میں عام لوگوں نے بھی شرکت کی. یاد رہے کہ کچھ روز قبل ہی مغل کہ ہی نگرانی میں جکیاس بھلیسہ میں بھی زبردست احتجاج ہوا تھا جہاں ریاست کی وزیر اعلیٰ کے نام سرپنچوں اور پنچوں نے ایک میمو رنڈم
پاس کر کے بھیجا تھا جس میں انہوں نے سرپنچوں کے بلاواسطہ انتخاب کو عام لوگوں سے مخالف مانتے ہوے سرکار سے اس فیصلے کو واپس لینے کی مانگ کی گندو اور چنگا بھلیسہ میں سرپنچوں اور پنچوں نے پھر احتجاج کرتے ہوے سرپنچوں کے بلاواسطہ انتخاب کو لوگوں کے بالکل برعکس مانتے ہوے اسے عام لوگوں کے ساتھ دھوکا قرار دیا اور موجودہ حکومت سے اس فیصلے کو واپس لینے کی مانگ کی اس دوران لوگوں کے بیچ موجودہ حکومت کے خلاف زبردست غم اور غصہ دکھائی دیا۔احتجاج میں بولتے ہوے چناب ویلی سے آر جی پی آر ایس کنوینر راشد لطیف مغل نے موجودہ پی ڈی پی اور بی جے پی سرکار کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوے کہا کہ اس سرکار نے لوگوں کو اپنے دور اقتدار میں مشکلوں کے علاوہ کچھ بھی نہیں دیا ہے اور اب یہ سرکار سرپنچوں کا بلاواسطہ انتخاب کروا کے لوگوں کی عام طاقت کو بلکل کمزور کرنا چاہتی ہے. جو ہم کھبی بھی ہونے نہیں دینگے چاہئے اسکے لئے ہمیں سیکریٹریٹ کا گھیرائو ہی کیوں نہ کرنا پڑے۔ مغل نے مزید بولتے ہوے عام لوگوں سے اس ناقص سرکار کو پنچایتی انتخابات میں جواب دینے کی مانگ کی ۔مغل نے کہا کی آنے والے پنچایتی انتخابات میں لوگ اس سرکار کو ان کا خمیازہ ضرور دیں گے جس کا لوگوں کو بڑی بے صبری سے انتظار ہے۔احتجاج میں چناب ویلی سے آر جی پی آر ایس کے میڈیا کوآرڈیینیٹر محمد یونس کین (آرذو) ،ضلع ڈوڈہ دے آر جی پی آر ایس کے کو کنوینر فیاض احمد بٹ، اشرت علی، عباس راتھر،اوم پرکاش، کلدیپ کمار, چودھری لطیف،مسرت نائیک، پرویز زرگر ایوب نائیک اور رنجیت کمار کے علاوہ بڑے لوگوں نے شرکت کی۔