اسلام آباد//حریت کانفرنس نے پاکستان میں بھارتی ہائی کمیشن کے سامنے جموں و کشمیر میں مزاحمتی قائدین کی گرفتاری کے خلاف احتجاج کیا۔موصولہ بیان کے مطابق سید فیض نقشبندی، غلام محمد صفی، عبدالحمید لون، عبدالمجید ملک ،عبدالمجید میر اور محمد فاروق رحمانی نے احتجاجی مظاہرے کے دوران جموں و کشمیر کی موجودہ صورتھال کو تشویشناک قرار دیتے ہوئے عالمی برادری سے اپیل کی کہ وہ کشمیریوں کو اُن کا تسلیم شدہ حق،ھق خود ارادیت دلانے میں اپنا کردار ادا کرے۔انہوں نے کہا کہ مسئلہ کشمیرکے حل میں تاخیر جنوب ایشائی خطے کو بربادی کی طرف لے رہا ہے۔قائدین حریت نے معصوم اور نہتے کشمیریوں پر مظالم ڈھانے کا سلسلہ بند کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ مزاحمتی قائدین و کارکنان کی گرفتاریوں کا سلسلہ فوری طور بند کیا جانا چاہئے۔