کشتواڑ//ضلع پولیس کشتواڑ نے ضلع ہیڈ کوارٹر پر منشیات کی بدعت کے خلاف ایک ضلع سطحی مباحثہ کا مقابلہ منعقد کیا ،جس اک مقصد منشیات کے خلاف لوگوں میں بیداری لانا تھا ۔ پروگرام میں سینکڑوں طلاب، نوجوانوں اور معزز شہریوں ،پولیس ،سینئر افسروں ، سیکورٹی و سول انتظامیہ کے افسروں نے شرکت کی۔ضلع میں پہلے ہی اس سلسلہ میں وزیر اعلیٰ کی ہدایات اور ڈی جی پی کے عوامی درباروں کی جانب سے دو رُخی طریقہ کار اپنا یا گیا ہے ، تاکہ اس بدعت کا خاتمہ کیا جا سکے۔اس طریقہ کار میں منشیات فروشوں کے خلاف قانونی کارہ جوئی اور عام لوگوں میں منشیات کی بدعت کے خلاف بیداری پروگرام منعقد کرنا ہے۔اسی سلسلہ میں کشتواڑ پولیس نے ایک ضلع سطحی مباحثہ کے مقابلہ کا انعقاد کیا ، جس میں ضلع کے مختلف تعلیمی داروں کے 33طلاب نے شرکت کی۔ایس ایس پی کشتواڑ ابرار چودھری نے اپنے خطبہ استقبالیہ میںاب تک منشیات سے ہوئے نقصانات کی جانکاری دی۔انہوں نے کہاکہ ضلع میں گُذشتہ چند مہینوں میں20 سے زائد ایف آئی آر درج کئے اور بھاری تعداد میں منشیات بشمول چرس ،ٹکیاں وغیرہ برآمد کی ہیں۔انہوں نے کہا کہ پولیس نے قانون کے موجودہ دفعہ جات کے تحت کافی لوگوں کو تربیت دی ہے اور منشیات مخالف کاروائیوں میں تمام مذاہب ،سماجی تنظیموں ، این جی اوز، تعلیمی اداروں ، سیکورٹی فورسز اور سماج کے تمام طبقہ کے لوگوں کو منشیات کی بدعت کے خلاف بیداری پروگراموں میں شامل کیا ہے۔تقریب کی قیادت ڈپٹی کمشنر انگریز سنگھ رانا نے کی، جنھوں نے اپنے خطاب میں عوام کو منشیات سے دور رہنے کی اپیل کی۔انہوں نے والدین اور اساتذہ سے اپنے بچوں اور طلاب پر نظر رکھنے کی صلاح دی تاکہ وہ بُری صحبت میں نہ جائیں۔انہوں نے نہایت ہی معنیٰ خیز مباحثہ میں شرکت کرنے پر طلاب، نوجوانوں ، بچوں کی کافی سراہنا کی۔انہوں ے کہا کہ پولیس اور انتظامیہ سماج سے بُرائیوں کو دور کرنے میں کوئی کسر نہیں چھوڑے گی۔مقابلہ میں ججوں کے فرائض سی ا یم او کشتواڑ ڈاکٹر عبدالمجید، پرنسپل ڈائٹ کشتواڑ سریش کمار سین، پرنسپل گورنمٹ ہائر سیکنڈری سکول بائز کشتواڑ پرہلاد بھگت ، پروفیسر فیصل کچلو، اور رنجنا شان نے انجام دئے۔مقابلہ میں 24طالبات اور09طلبا نے شرکت کی۔مقابلہ میں پہلی ، دوسری ار تیسری پوزیشن بالترتیب پلوی دیوی دختر بھیم سنگھ ساکنہ گلہار، پاڈر، عطبہ منظور دختر منظور احمد ساکنہ سروال،کشتواڑ، سمرتی شرما دُختر چندر کانت شرما ساکنہ شکتی نگر کشتواڑ اور شیرین اکبر خطیب ولد اکبر علی خطیب ساکنہ افانی، پاڈر نے حاصل کی۔اس موقعہ پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر کشوری لعل، سی آر پی ایف 52ویں بٹالین کے کمانڈنگ افسر پی کے چودھری، سی آئی ایس ایف 7 ویں ریزرو بٹالین کے سی او اے کے جھا ، ایڈیشنل ایس پی کشتواڑ پربھات سنگھ،چیف انیمل ہسبنڈری افسر کشتواڑ ڈاکٹر سنجے سین ، اے آر ٹی او کشتواڑ ابھے شرما ،پروفیسر یاسین سروال ۔پروفیسر عاشق حُسین ،ڈپٹی ایس پی ہیڈ کوارٹرز کشتواڑ نہار رنجن، ڈپٹی ایس پی آپریشنز نثار خواجہ، ڈپٹی ایس پی ڈی اے آر کشتواڑ منوج کمار و دیگران نے شرکت کی۔ڈوڈہ کے عوام نے اس مباحثہ کی کافی سراہنا کی اور کہا کہ اس سے ضلع میںمنشیات کی بدعت کو اُکھاڑ پھینکنے میں مدد ملے گی ۔ایس ایس پی کشتواڑ نے شرکا اور عوام کا یہ پروگرام منعقد کرنے میں تعاون دینے پر شکریہ ادا کیا ۔