کشتواڑ//سی آئی ٹی یو لیڈرکملیشہ کماری کی قیادت میںکشتواڑ میں زبردست احتجاج ہوااور محمدیوسف تاریگامی کے حق میں نعرے بازی کی گئی ۔ پریس کے نام جاری ایک بیان میں ضلع میں محکمہ صحت سے تعلق رکھنے والی آشا ورکروںنے اپنی مستقلی کے لئے زور ددار مانگ کی اور مطالبہ کیا کہ اگر سرکار نے ان کے جائز مطالبات فوری طورپورے نہیں کئے تو وہ غیرمعینہ عرصہ کے لئے احتجاجی مہم چھیڑ دیں گی ۔ محکمہ صحت سے تعلق رکھنے والی کثیر تعداد میں آشا وکروں نے کشتواڑ ضلع صدرمقام چوگان میںاحتجاج کیا ۔احتجاجی آشاورکروں نے کہاکہ وہ گذشتہ برسوں سے قلیل اجرت پرکام کررہی ہیں جس سے ان کی ضروریات پورانہیں ہوتی ہیں۔ انہوں نے کہاکہ ان میں بیشتر آشاورکر غریبی کی سطح سے نیچے زندگی گزر بسر کرنے والے گھرانوں سے تعلق رکھتی ہیں اور دن رات اپنا کام انجام دیتی ہیں۔ کشتواڑ میں کثیر تعداد آشاوکروں نے پر امن احتجاج کیاور بعد میں سی آئی ٹی یو لیڈر سعادت ڈولوال کو بذریعہ ڈاک ایک یادداشت پیش کی تاکہ ان کے مطالبات کو وہ حکومت کی نوٹس میں لائیں۔ آشا ورکروں کی ضلع صدرکملیشہ کمار ی نے کہاکہ آشاورکروں کو کم اجرت پر کام کرایاجارہاہے جو سراسر نا انصافی ہے ۔انہوں نے کہاکہ وہ CITU کی جانب دی گئی کسی بھی کال پر ایک پلیٹ فارم پر اکٹھا ہو جاتے ہیں کیوں کہ سی آئی ٹی یو عام مزدور ملازم کسان کی آواز ہے۔