Facebook Twitter Youtube
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
Kashmir Uzma
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے

Kashmir Uzma

Latest Kashmir News | Kashmir Urdu News | Politics, India, International, Opinion

Font ResizerAa
Search
Follow US
افسانے

گھائل

Kashmir Uzma News Desk
Last updated: January 21, 2018 1:42 am
Kashmir Uzma News Desk
Share
6 Min Read
SHARE
شباش بچو، پڑھو’’ یہ سلطان ہے‘‘۔ بچے پھر جوش میں آکر اونچی آواز میں زور زور سے پڑھتے تھے’’ یہ سلطان ہے ‘‘ صرف ایک بچہ ندیم نہیں پڑھتا تھا۔۔۔۔ ندیم جونہی سلطان کا نام سنتا تھا وہ غصے سے لال ہو جاتا تھا۔ کانوں میں انگلیاں ٹھونس کر اور عجیب آواز یں نکالتا تھا اَوِی۔ اَوِی۔ اَتھو۔
بچے ندیم کو دانستہ طور میرے ہی پیر ڈ میں اُکساتے تھے اور ’’ یہ سلطان ہے‘‘ کی رٹ لگا کر ندیم کا غصہ ابھارتے تھے۔ سچ پوچھو تو ندیم نہ کند ذہن تھا اور نہ ہی ضدی اور شرارتی ۔
سارے مضامین کلاس روم میں بڑے دھیان دے کر پڑھتا تھا۔ بس اردو کے پیریڈ میں بھڑک اُٹھتا تھا۔حالانکہ ندیم فطرتاً ایک نتہائی پسند بچہ تھا۔ لنچ بریک میں جب سارے بچے اُدھم مچائے پھرتے تھے وہ سکول کے لان کے کسی کونے میں اکیلا بیٹھتا تھا!
’’ اس کے پیچھے کیامحرکات ہوسکتے ہیں !؟ ایل کے جی( LKG) کے اس بچے کو’’ سلطان‘‘ نام سے اتنی نفرت کیوں ہے!؟ کتاب پر’’ سلطان‘‘ کی جو کر تصویر دیکھ کر ندیم آپے سے باہر کیوں ہو جاتا ہے!؟‘‘ میں اب اکثر یہ سوالات خود سے پوچھتا تھا۔ ظاہر ہے کہ مجھے ان سوالات کے جوابات تلاشنے کےلئے ندیم کی کیس ہسٹری(Case History) کا مطالعہ کرنا ضروری تھا ۔ا سی لئے میں نے ایک دن لنچ بریک میں ندیم کو اپنے آفس میں بُلایا۔۔۔
’’ ندیم ! بیٹا لنچ کیا ہے؟‘‘
’’ یس سر‘‘ ندیم نے دھیمی آواز میں جواب دیا۔
’’ آپ کے گھر میں اور کون ہیں؟‘‘
’’ سر! ماں اور میری تین بہنیں‘‘ ندیم نے غمگین لہجے میں جواب دیا۔
’’ باپ کہاں ہے؟‘‘
میرا یہ سوال سن کرندیم کی آنکھوں میں بے اختیار آنسو اُمڈ آئے۔ وہ زار وقطار رونے لگا۔ میں نے اپنی الماری سے چاکلیٹ نکالااور ندیم کو دیتے ہوئے پیار سے کہا’’ بیٹا ندیم آج سے تمہارا باپ میں ہوں‘‘۔ جائو بیٹا کلاس میں جائو‘‘۔ ندیم چپ چاپ میرے آفس سے نکلا۔
چار بجے جب سکول کی چھٹی ہوئی۔ میں نے ندیم کو اپنی کار میں بٹھایا۔ جونہی میں ندیم کے ہمراہ اس کے گھر پہنچا۔ اس کی ماں سُمیرا مجھے دیکھ کر چونک پڑی۔ اس کے پیر لڑ کھڑانے لگے۔۔۔۔۔ سُمیرا کو دیکھ کر مجھے ماضی کے وہ حسین دن یاد آگئے جب ہم دونوں یونیورسٹی کے شعبہ سماجیات میں اکھٹے پڑھتے تھے۔ تب سُمیرا بے حد حسین تھی اور بڑی مضبوط جسم کے جوان لڑکی تھی! وہ یونیوسٹی میں حسن کی دیویGoddes of Beautyکہلاتی تھی! ۔
اُس کو دیکھ کر نگاہیں ماند پڑجاتی تھی۔ پھر اس کے باپ نے خاندانی رواج کے مطابق سمیرا کی شادی اپنے ہی خاندان میں ایک ایسےنو جوان کے ساتھ کروائی جومیٹرک فیل تھا۔ اس طر ح سمیرا نے تعلیم ادھوری چھوڑ ی۔۔۔۔
تب سےا یک لمبا عرصہ بیت گیا۔ آج اُس کے چہرے پر زندگی حیران تھی! اب سمیرا اس کلی کی مانند تھی جس کی ہر پتی پر خزان کا پہرہ تھا! مجھے اس طرح اپنے چھوٹے سے گھر میں اچانک دیکھ کر بے چاری سمیرا پسینہ پسینہ ہوگئی۔
’’ سُمیرا! پیلز خود کو سنبھا لوDont Worryمیں آپ کا بھائی ہوں‘‘ میں نےسُمیرا سے کہا۔
’’ سر! میری اس جھونپڑی میں۔۔۔۔۔!؟ سمیرا خاموش ہوئی۔
’’ نہیں ! سُمیرا نہیں! تمہارا یہ گھر محل ہے پلیزسمیرا آنسو پونچھ لو۔۔۔‘‘ سُمیرا نے آنسو پونچھ لئے اور پھر مجھے حسرت بھری نگاہوں سے دیکھنے لگی۔
’’ سمیرا! مجھے اندر آنے کےلئے نہیں کہو گی! میں نے سمیرا سے پوچھا۔
سمیرا مجھے مکان کے اندر لے گی۔۔۔ کمرے کی ایک دیوار پر ایک تصویر لٹکی ہوئی تھی۔
’’ یہ تصویر کس کی ہے؟‘‘ میں نے سمیرا سے پوچھا۔
’’ خالق۔۔۔ میرے شوہر کی ، جو ایک سڑک حادثہ میں مارا گیا‘‘۔
سمیرا نے لمبی سرد آہ بھر کر جواب دیا۔
تصویر سے سمیرا کا دھیان ہٹانے کےلئے میں نے سمیرا سے نمکین چائے کی فرمائش کی۔ اسی دوران یکے بعد دیگرے اسکی تینوں بیٹیاں میرے اردگرد بیٹھ گئیں۔
’’ ندیم ان سب سے چھوٹا ہے۔ غربت کی وجہ سے میں بیٹیوں کو پڑھا نہ سکی۔ تینوں بیٹیاں حسینہ، ذینب اور خدیجہ قالین بابی کا کام کرتی ہے۔قلیل آمدنی پر بہت ہی مشکل سے گذارا ہوتا ہے۔ اب سلطان نام کا ایک شخص میری تھوڑی بہت مدد کرتا ہے، لیکن اس کی نیت ٹھیک نہیںلگتی ۔ وہ کم بخت میری مجبوری کا نام جائزہ فائدہ اُٹھانا چاہتا ہے۔ ندیم اس درندہ صفت شخص کی سب حرکات کو محسوس کرتا ہے؟۔
’’ اَویِ۔ اَوِی۔ اَتھو‘‘ چلا چلا کر اپنی معصوم برہمی کا اظہار کرتاہے! گوکہ سلطان کی ظالمانہ کاوشوں سے میں آج تک خود کو بچاتی رہی۔۔۔ لیکن کب تک !؟‘‘
سُمیرا کا غمناک واقعہ سن کر میری آنکھوں سے آنسو ں رواں ہوئے۔ میں نےسُمیرا کے ہاتھ میں دو ہزار کا نو ٹ تھما دیا۔ رخصت ہونے سے قبل میں نے مجبور سمیرا سے وعدہ لیا کہ وہ آئندہ سلطان جیسے درندہ صفت انسان کو اپنے گھر میں داخل ہونے نہیں دے گی۔
رابطہ: آزاد کالونی پیٹھ کا انہامہ
9906534724
�����
 
Share This Article
Facebook Twitter Whatsapp Whatsapp Copy Link Print
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

صدرِ جمہوریہ نے لداخ ایل جی کو ’گروپ اے‘سول سروس عہدوں پرتقرری کا اختیار دیا چیف سیکرٹری اور ڈی جی پی کی تقرری کے لیے مرکزی حکومت کی منظوری بدستور لازمی
تازہ ترین
پونچھ ضلع جیل میں جھگڑے میں  قیدی زخمی
پیر پنچال
جموں و کشمیر میں موسلا دھار بارشیں، محکمہ موسمیات نے الرٹ جاری کیا
تازہ ترین
جموں میں جعلی سیفائر ریکیٹ کا پردہ فاش: حیدرآباد متاثرہ کو 62 لاکھ روپے واپس: پولیس
تازہ ترین

Related

ادب نامافسانے

ابرار کی آنکھیں کھل گئیں افسانہ

June 28, 2025
ادب نامافسانے

جب نَفَس تھم جائے افسانہ

June 28, 2025
ادب نامافسانے

یہ تیرا گھر یہ میرا گھر کہانی

June 28, 2025

ایک کہانی بلا عنوان افسانہ

June 28, 2025

ملک و جہان کی خبروں سے رہیں اپڈیٹ

نیوز لیڑ ای میل پر پائیں

پالیسی

  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط
  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط

سیکشن.

  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت
  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت

مزید جانیں

  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
Facebook

Facebook

Twitter

Twitter

Youtube

YouTube

Instagram

Instagram

روزنامہ کشمیر عظمیٰ کی  ویب سائٹ  خبروں اور حالات حاضرہ کے حوالے سے جموں وکشمیر کی  اردو زبان کی سب سے بڑی نیوز ویب سائٹ ہے۔ .. مزید جانیں

© GK Communications Pvt. Ltd.. All Rights Reserved.
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?