ریاسی//ایم ایل اے گول۔ ارناس اعجاز احمد ملک نے دھرماڑی میں ایک عوامی اجلاس منعقد کرکے مقامی لوگوں کے مسائل کی جانکاری حاصل کی۔اجلاس میں ایس ڈی ایم یاسین چودھری ،بی ڈی اوتھرو او ر مختلف محکموں کے افسروں کے علاوہ معزز لوگ بھی موجود تھے۔اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ایم ایل اے نے ایس ڈی ایم سے اراضی کے معاوضہ کیسوں کو حل کرنے کیلئے کہا اور بی ڈی او کو ہدیات دی گئی کہ وہ ایم جی نریگا کے تحت کاموں کے بقایا جات اُجرتوں کو واگُذار کریں۔انہوں نے علاقہ میں اساتذہ کی باقاعدگی پر بھی اصرار کیا ۔انہوں نے محکمہ زراعت،شیپ انیمل ہسبنڈری ،ہارٹیکلچراور ترجیحی شعبوں میں سست رفتاری پر تشویش کا اظہار کیا۔اجلاس کے دوران مقامی لوگوں نے جو دیگر مسائل اُبھارے اُن میں بجلی کے بغیر شیڈول کٹوتی ،اراضی کا معاوضہ، آگ کے واردات، راشن کی بر وقت سپلائی، پانی کی سکیمیں اور ڈیلی وئیجروں کی باقاعدگی کے مسائل شامل تھے۔اس موقعہ پر اعجاز خان نے کہا کہ سرکار کو اپنے وعدے پورے کرنے کے ساتھ ساتھ اچھی گورننس مہیا کرنی چاہیے ۔اس سے قبل انہوں نے سلائی مشینیں اور اولڈ ایج پنشن کارڈ بھی غربا میں تقسیم کئے ،بعد میں ایم ایل اے نے تھورو کا بھی دورہ کیا اور وہاں سڑکوں کی تعمیر کے کام کا افتتاح کیا ۔