نئی دہلی//؎وزیر اعظم نریندر مودی نے منی پور، میگھالیہ اور تریپورہ کے یوم تاسیس کے موقعہ پر ان ریاستوں کے لوگوں کو مبارک باد دی ہے ۔ مسٹر مودی نے ٹوئٹر پر اپنے مبارکبادی پیغام میں لکھا کہ ان ریاستوں کو ترقی کی نئی بلندیوں پر لے جانے کا کام جاری رکھیں گے ۔ انہوں نے میگھالیہ کے بارے میں لکھا کہ ریاست کی قدرتی خوبصورتی لوگوں پر جادو کر دیتی ہے ۔ تریپورہ کے بارے میں مسٹر مودی نے کہا کہ اس ریاست کی ایک شاندار تاریخ ہے اور یہاں کے محنتی لوگوں کی خواہشات کو وہ اور ان کی حکومت پورا کرے گی۔یو این آئی