سرینگر// سعودی عرب میں پلوامہ کے ایک نوجوان کی موت واقع ہونے کے بعد اس کی میت کو گھر لانے کیلئے پی ڈی پی یوتھ صدر وحید الرحمان پرہ نے یہ معاملہ نئی دہلی میں سعودی عرب کے سفارت کار احمد جاویداحمدکے ساتھ اٹھایا ہے۔پلوامہ کے جاوید حسین گنائی کی سعودی عرب میں موت واقع ہوئی اور اس کی لاش ریاض میں الشمس ہسپتال میںپڑی ہے ۔مذکورہ نوجوان کے لواحقین نے اس سلسلے میں پی ڈی پی یوتھ صدر وحید الرحمان پرہ کے ساتھ رابطہ کیا جس کے بعد پرہ نے یہ معاملہ مرکزی وزارت خارجہ کی نوٹس میں لایا ۔اس کے بعد سفارت خانے سے رابطہ بنایا گیا اورضروری دستاویزات مہیا کرانے اور لاش کو واپس لانے کا عمل شروع کیا گیا ۔اس دوران سعودی عرب میں بھارتی سفارت خانہ نے بھی پرہ سے رابطہ کیا اور کچھ ضروری لوازمات کو پورا کرنے اور وہاں کے قانون کے تحت کارروائی کے بعد میت کو واپس لانے کی کوشش شروع ہوگئی ہے۔