Facebook Twitter Youtube
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
Kashmir Uzma
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے

Kashmir Uzma

Latest Kashmir News | Kashmir Urdu News | Politics, India, International, Opinion

Font ResizerAa
Search
Follow US
اداریہ

کٹھوعہ کا سنگین واقعہ۔۔۔۔۔

Kashmir Uzma News Desk
Last updated: January 24, 2018 1:51 am
Kashmir Uzma News Desk
Share
6 Min Read
SHARE
صوبہ جموں کے کٹھوعہ علاقہ میں ایک خانہ بدوش قبیلہ کی کمسن بچی کے بہیمانہ قتل نے سماج کے ذی حس حلقوں کو ہلاکر رکھ دیا ہے ، لیکن ا س سے زیادہ افسوس اس کیس کی تحقیقات میں لاپرواہانہ اور عامیانہ اپروچ اختیار کئے جانے کی وجہ سے ظاہر کیا جا رہا تھا۔ یہی وجہ تھی کہ ریاستی اسمبلی میں بھی اپوزیشن پارٹیوں کی جانب سے اس سنگین نوعیت کے معاملے کی تحقیقات میں لاپرواہانہ طرز عمل اختیار کئے جانے کے خلاف زبردست غم وغصہ کا اظہار اور بھر پور احتجاج کیا گیا۔ یہ افسوس کا امر ہے کہ مذکورہ بچی کے جسدخاکی کو سپرد خاک کے جانے کے بعد پولیس نے ملزم کی تلاش کے لئے عوام سے مدد کی اپیل کی ، جو اس امر کا مظہر ہے کہ متعلقہ تحقیقاتی عملہ اس کیس کو سنجیدگی کے ساتھ نہیں لے رہاتھا۔  جس کے بعد متعلقہ ایس ایچ او کو معطل بھی کر دیا گیا ۔ریاست کے اندر یہ واقع ایسے وقت میں پیش آیا، جب پاکستان میں حال ہی میں ایسا ہی ایک واقع پیش آنے کے بہ سبب وہاں زبردست بحران کھڑا ہوگیا ہے۔ ساری دنیا کے ساتھ ہندوستان بھر میں اُس واقع کی نہ صرف مذمت کی جارہی ہے بلکہ اُس پر میڈیا چینلوں پر زبردست مباحث چھڑ گئے، مگر کھٹوعہ واقع ملکی سطح پر وہ ردعمل پیدا نہیں کرسکا،جسکا یہ متقاضی تھا۔ ایسا کیوں  ہوا؟ ہمارے ارباب فکر کو اس بات کا سنجیدگی کے ساتھ جائزہ لینا چاہئے۔ بہر حال یہ ایک خوش آئند بات ہے کہ حکومت نے دیر سے ہی صحیح، کیس کو کرائم برانچ کے سپرد کر کے ایک خصوصی ٹیم تشکیل دیکر دانشمندی کا کام کیا ہے۔ بصورت دیگر یہ ایک ایسا سنجیدہ معاملہ ہے، جس سے حالات میں کسی بھی طرح کی خرابی پیدا ہونے کا اندیشہ تھا۔ جسکا اندازہ اس بات سے بھی لگایا جاسکتا ہے کہ ہیرا نگر میں اس واقع کی تحقیقات میں تاخیر کےخلاف ہوئے احتجاج پر امن وقانون کی حفاظت کے ذمہ داروں کی جانب سے لاٹھی چارج اور ٹیر گیس شلنگ اور آمادہ بر احتجاج افراد کی گرفتاری کے بہ سبب کشیدگی میں مزید اضافہ ہونے لگا تھا اور احتجاج کا دائرہ پھیل کر پونچھ اور کشمیر تک وسیع ہونے لگا تھا۔ بہر حال حکومت نے کیس کو تحقیقات کے لئے کرائم برانچ کو سپرد کرنے کافیصلہ کرکے درست سمت میں قدم اٹھایا ہے، لیکن اب سب سے اہم بات یہ ہے کہ تحقیقاتی عمل سرعت کے ساتھ مکمل کرکے اس گھناونے جرم کے تمام کوائف کو سامنے لاکر ملوث مجرم یا مجرمین کو کیفر کردار تک پہنچانے میں کوئی دقیقہ فرد و گزاشت نہ کیا جائے۔ فوری تحقیقاتی  عمل سے اس قلیتی طبقہ کو اس خوف و ہراس سے نجات مل سکتی ہے، جسکایہ فی الوقت صوبہ جموں میں شکار ہے۔ ملک کے ساتھ ساتھ ہماری ریا ست میں بھی سنگین نوعیت کے جرائم میں تیزی کے ساتھ اضافہ ہو رہا ہے، اس کے لئے سماج کے تمام متفکر اور سنجید ہ سوچ رکھنے والے طبقوں اور اداروں کو بیدار ہو کر ہمہ گیر سطح پر کام کرنے کےلئے تیار ہونا چاہئے۔ نیز انتظامی سطح پر ذمہ دار اداروں کو ایسے واقعات کے حوالے سے کسی قسم کی کوتاہی کو در آنے کی اجازت نہیں دینی چاہئے۔ چونکہ موجودہ عہد میں دنیا بھر میں انتظامی اداروں کے اند رمالی منفعت  کے حصول کا ایک مزاج تیزی کے ساتھ پنپ رہا ہے ، جس کی وجہ سے معاملات کو نمٹنے اور نمٹانے کےلئے منظم مافیا پیدا ہوگئے ہیں ، جو معاملات میں سرکاری کاروائی پر اثر انداز ہوتے رہتے ہیں۔ ظاہر ہے کہ اس کے اثرات ہر سطح پر ہیں لیکن حکومتی اداروں کو چاہئے وہ کم ازکم حساس معاملات میں ایسی اثر پذیری کو زائل کرنے کا ایک رجحان پید ا کرکے اسکو مضبوط کریں کیونکہ جرائم کی وسیع دنیا میں متحرک عناصر کی سرگرمیاں بہر حال سامنے آ تی رہیں گی لیکن انکا مقابلہ کرنے کےلئے سنجیدہ فکر ی کی ضرورت ہے اور سماجی حلقوں کو اس کام میں حکومت کو بھر پور تعاون میسر رکھنا چاہئے۔ بہر کیف کھٹوعہ کے اس سنگین واقع کو مدنظر رکھتے ہوئے انتظامی اداروں اور عوامی حلقوں کو آپس میں تعاون کرکے حقائق کو سامنے لاکر اس فعل قبیح کے مرتکبین کو قانون کے کٹہرے میں کھڑا کرکے کیفر کردار تک پہنچانے میں پہل کرنی چاہئےنیز ایسے واقعات پہ سیاستدانوں کو کسی قسم کی سیاست کرنے کی اجازت نہیں دینی چاہئے۔
 
Share This Article
Facebook Twitter Whatsapp Whatsapp Copy Link Print
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

گنڈ کنگن میں سڑک حادثہ،ڈرائیور مضروب
تازہ ترین
جموں میں چھ منشیات فروش گرفتار، ہیروئن ضبط: پولیس
تازہ ترین
مرکزی حکومت کشمیر میں تجرباتی، روحانی اور تہذیبی سیاحت کے فروغ کیلئے پرعزم: گجیندر سنگھ شیخاوت
تازہ ترین
خصوصی درجے کیلئے آخری دم تک لڑتے رہیں گے: ڈاکٹر فاروق عبداللہ
تازہ ترین

Related

اداریہ

تعلیم ضروری ،سکول کھولنے کا خیرمقدم | بچوں کی سلامتی پر سمجھوتہ بھی تاہم قبول نہیں

July 8, 2025
اداریہ

نوجوان طلاب سنبھل جائیں

July 4, 2025
اداریہ

مٹھی بھر رقم سے کیسے بنیں گے گھر ؟

July 3, 2025
اداریہ

قومی تعلیمی پالیسی! | دستاویز بہت اچھی ، عملدرآمد بھی ہو توبات بنے

July 2, 2025

ملک و جہان کی خبروں سے رہیں اپڈیٹ

نیوز لیڑ ای میل پر پائیں

پالیسی

  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط
  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط

سیکشن.

  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت
  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت

مزید جانیں

  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
Facebook

Facebook

Twitter

Twitter

Youtube

YouTube

Instagram

Instagram

روزنامہ کشمیر عظمیٰ کی  ویب سائٹ  خبروں اور حالات حاضرہ کے حوالے سے جموں وکشمیر کی  اردو زبان کی سب سے بڑی نیوز ویب سائٹ ہے۔ .. مزید جانیں

© GK Communications Pvt. Ltd.. All Rights Reserved.
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?