سرینگر//خانقاہ معلی سرینگر میں بدھوار کو بعد نماز عصر تا نماز مغرب انجمن حمایت الاسلام کے اہتمام سے عوام کے اسرار پر ایک استغفار کی مجلس منعقد ہوئی جس میں صدر انجمن حمایت الاسلام مولانا خورشید احمد قانونگو نے توبہ استغفار کے موضوع پر بیان کرتے ہوئے کہاکہ انسان کے وجود اور خارج کے اندر جتنے بھی مشکلات اور مصیبتیں سامنے آتی ہیں، وہ اپنی نفوس کی کوتاہیوں سے پیش وجود میں آتی ہیں۔ اس لئے انسا ن کی عظمت توبہ استغفار، خدمت خلق،اور محتاجوں کی خبرگیری بذریعہ معاونت آسمانی مصیبتوں کا ازالہ ہے۔ آج رحمت باران کیلئے لوگوں کی بڑی تعداد میں رحمت باران کیلئے دعا کی گئی۔