جموں//یوم جمہوریہ کے سلسلے میں گورنر این این ووہر انے ریاست کے لوگوں کو مبارک د ی ہے ۔انہوں نے اپنے نیک خواہشات کے اظہار کے ایک پیغام میںکہا ’’ آج جب ہم ہندوستان کا یوم جمہوریہ بنا رہے ہیں ۔ ہمیں اپنے عظیم رہنمائوں کو خراج عقیدت ادا کرنا ہوگاجنہوںنے ہمارے ملک کو آزاد دلائی ۔ ہمیں آج حاصل شدہ آزادی اور ملک کی یکجہتی و سا لمیت کو محفوظ رکھنے کا عہد کرنا ہوگا۔انہوں نے کہاکہ ’’جب سے ہمیں آزادی حاصل ہوئی ہمارے ملک نے کئی شعبوں میں زبردست ترقی درج کی اور ہمارا ملک دنیا کا سب سے بڑا جمہوری ملک بن گیا۔پاکستان کی طرف سے لگاتار تشدد کی وارداتیں انجام دینے کی وجہ سے ریاست جموں وکشمیر کی ترقی کا عمل بری طرح متاثر ہوا‘‘۔ریاستی گورنر سے کہاکہ وزیر اعظم کی طرف سے پاکستان کے ساتھ دوستانہ تعلقات قائم کرنے کی کاوشوں کا اب تک کوئی خاطر خواہ نتیجہ نہیں نکلا۔ مجھے امید ہے کہ پاکستان بہت جلد تشدد روکنے پر مجبو ر ہوگا اور امن اور بات چیت کو ترجیح دے گا تاکہ دونوں ممالک بہتر دوستانہ تعلقات قائم ہوں۔ریاستی انتظامیہ کو وزیرا عظم کے ترقیاتی پیکیج کے 80,000ہزار کروڑ روپے کی رقم کا موثر مصرف عمل میںلانا ہوگا۔ میں آخر میں محبوبہ مفتی اور ان کے وزراء کی کونسل کو اپنی طرف سے مبارک باد دیتا ہوں اور انہیں ریاست میں امن قائم کرنے اور معمول کے حالات پیدا کرنے کی دعا کر تاہوں تاکہ ریاست میں ترقی اور خوشحالی کا دو ر دورہ ہو۔ میں ایک بار پھر ریاست کے لوگوں کو مبارک باد اور نیک خواہشات کا اظہار کرتا ہوں تاکہ سال 2018ء پُر امن رہے۔