سرینگر// لبریشن فرنٹ، فریڈم پارٹی، حریت (جے کے)، پیپلز لیگ، سالویشن مومنٹ، جرنلسٹ ایسو سی ایشن ترال، کشمیر میڈیا نیٹ ورک اور گورنمنٹ ایمپلائز کانفرنس نے روزنامہ کشمیر عظمیٰ کے نیوز ایڈیٹر حامد حمید کی والدہ کے انتقال پر صدمے کا اظہار کرتے ہوئے سوگوار خاندان بالخصوص حامید حمید کے ساتھ تعزیت کا اظہار کیا ہے۔ لبریشن فرنٹ ترجمان نے گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے حامد حمید اور دیگر لواحقین کے ساتھ تعزیت کرتے ہوئے مرحومہ کی جنت نشینی کیلئے دعاکی ۔فریڈم پارٹی نے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔ پارٹی کے سیکریٹری جنرل مولانا محمد عبد اللہ طاری نے تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے مرحومہ کے حق میں مغفرت کی دعا کی۔حریت (جے کے) نے رنج و غم کا اظہارکرتے ہوئے مرحومہ کی جنت نشینی کے لئے دعا کی۔ پیپلز لیگ کے محبوس چیئرمین غلام محمد خان سوپوری نے مرحومہ کی جنت نشینی اور بلند درجات کیلئے دعا کی۔ لیگ کے سینئر رہنما عبدالرشیدڈار کی قیادت میں ایک وفد نے مرن پلوامہ جاکر غمزدہ خاندان بالخصوس حامد حمید کے ساتھ ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے ان کو لیگ کے محبوس چیئرمین غلام محمد خان سوپوری کی طرف سے تعزیتی پیغام پہنچایا۔ سالویشن مومنٹ ظفر اکبر بٹ نے گہرے رنج و غم اور دکھ کا اظہار کیا ہے۔ ظفر اکبر نے اہل خانہ سے تعزیت کا اظہار کیا ہے اور دعا کی کہ وہ اہل خانہ کو صدمہ برداشت کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔پیپلز لیگ کے محبوس چیئرمین محمد یاسین عطائی نے مرحومہ کی جنت نشینی اور لواحقین کے صبر وجمیل کی دعا کی ہے۔جرنلسٹ ایسو سی ایشن ترال نے گہرے رنج اور صدمے کا اظہار کر تے ہوئے متاثرہ خاندان کے ساتھ تعزیت کا اظہار کیا ہے۔ اس سلسلے میں جمعرات کو ترال میں مختلف صحافیوںکا ایک تعزیتی اجلاس کشمیر عظمیٰ کے نامہ نگار سید اعجاز کی صدارت میں منعقد ہوا ہے جس میں مرھومہ کی جنت نشینی کیلئے دعا کی گئی۔ خبر رساں ایجنسی کے ایم این کے دفتر پر ایک تعزیتی مجلس کا انعقاد کیا گیا۔ مجلس میں ادارہ کے چیف ایڈیٹر سمیت تمام جملہ اراکین نے شرکت کی۔اس موقعے پر مرحومہ کی جنت نشینی کیلئے دعا اور فاتحہ خوانی کی گئی۔ادارہ کے منتظمین اور دیگر اراکین نے سوگوار خاندان بالخصوص حامد حمید کے ساتھ دلی ہمدردی کا اظہار بھی کیا۔ٹنگمرگ سے احمد کشمیری اور مشتاق الحسن نے تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے مرحومہ کی جنت نشینی کیلئے دعا کی ہے۔ گورنمنٹ ایمپلائز کانفرنس اور نگوا سکمز کے صدر اشتیاق بیگ نے گہرے رنج کا اظہار کیا ہے۔ اپنے ایک تعزیتی بیان میں اشتیاق بیگ نے مرحومہ کے ایصال ثواب کیلئے دعا کی ہے۔
نیشنل کانفرنس اور کانگریس کا اظہار یکجہتی
سرینگر//نیشنل کانفرنس صدر ڈاکٹر فاروق عبداللہ اور کارگذار صدر عمر عبداللہ نے کشمیر عظمیٰ کے نیوز ایڈیٹر حامد حمید کی والدہ کے انتقال پر گہرے صدمے کا اظہار کیا ہے اور اس سانحہ ارتحال پر مرحوم کے غمزدہ خاندان کے ساتھ دلی تعزیت کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے مرحومہ کے بلند درجات اور جنت نشینی کیلئے بھی دعا کی۔ پارٹی کے ترجمان اعلیٰ آغا سید روح اللہ ، ریاستی ترجمان جنید عظیم متو، صوبائی ترجمان عمران نبی ڈار اور ضلع صدر پلوامہ غلام محی الدین میر نے بھی تعزیت کا اظہار کیا ہے۔ ادھر پردیش کانگریس نے حامد حمید کے ساتھ تعزیت کا اظہار کرتے ہو ئے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ انہیں یہ صدمہ برداشت کر نے کی قوت بخشے ۔