سرینگر//جنوبی ضلع شوپیان کے گنائو پورہ دیہات میں سنیچر کو فورسز کے ہاتھوں ہوئی ہلاکتوں کے خلاف مزاحمتی قیادت کی جانب سے دی گئی ہڑتال اور احتجاج کال کے پیش نظر انتظامیہ نے اتوار کو سرینگر پائینی علاقوں میں بندشیں اور قدغنیں لگانے کا فیصلہ کیا ہے ۔سرکاری ترجمان کے مطابق اتوار کو پائین شہر کے نوہٹہ ،رعناواری ،خانیار ،صفا کدل اور مہاراج گنج پولیس تھانوں کے تحت آنے والے علاقوں میں مکمل بندشیں نافذ رہیں گی جبکہ مائسمہ اور کرالہ کھڈ تھانوں کے تحت آنے والے علاقوں میں جزوی بندشیں نافذ کی جائیں گی ۔