وقار رسول کے عوامی دربار
بانہال کے مختلف پنچایتوں میں عوامی اجتماعات سے خطاب کیا
نمائندہ عظمیٰ
بانہال //ممبر اسمبلی بانہال وقار رسول وانی نے حلقہ کے عوام کے مشکلات کا ازالہ کرنے اور لوگوں کے ساتھ انکی گھروں میں ہی ملااقات کرنے کے مقصد سے حلقہ کے کھڑی اور بانہال کے مختلف پنچایتوں کا دورہ کیا اورچاپناڑی اور کاوانہ کھڑی میں عوامی دربار میں لوگوں کے مشکلات سُنے اور انہیں فوری طور ازالہ کرنے کی یقین دہانی کی۔اس موقعہ پر مختلف محکموں کے افسراور اہلکار بھی موجود تھے۔انکے ہمراہ سینئر کانگریس لیڈر اور سیکرٹری پردیش کانگریس کمیٹی امتیاز احمد کھانڈے اور پارٹی کے دیگر سینئر لیڈران بھی تھے۔پنچایت چپناڑی اور کاونہ میں مختلف ترقیاتی کاموں کے لئے انہوں نے اپنے حلقہ ترقیاتی فنڈ ز سے رقومار فراہم کرنے کا بھی اعلان کیا۔چاپناڑی کے عوامی مطالبات پر انہوں نے کہا کہ مقامی روڈ کو کم سے کم وقت میں تعمیر کیا جائے گا۔سڑکوںکے رابطہ، محکمہ صحت عامہ، ہیلتھ اور تعلیم کے شعبہ کے مطالبات کا ذکر کرتے ہوئے ایم ایل اے نے عوام کو یقین دلایا کہ تری گام سڑک کو ترجیح بنیادوں پر مکمل کیا جائے گا اور زیر تعمیر سڑکوں کو بھی فوری طور مکمل کیا جائے گا۔اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے مخلوط سرکار کی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ بی جے پی۔ پی ڈی پی کے کھوکھلے نعروں سے لوگ اب تنگ آگئے ہیں کیونکہ زمینی سطح پر یہ نعرے کہیں دکھائی نہیں دے رہے ہیں۔انہوں نے موقعہ پر ہی متعلقہ حُکام کو لوگوں کے مسائل کا ازالہ کرنے کے لئے ہدایات جاری کئے۔ انہوں نے حلقہ میں بغیر کسی پریشانی کے راشن کی سپلائی ،بجلی اور پینے کے پانی کی معقول سپلائی اور بہتر طبی خدمات فراہم کرنے کی ہدایت بھی دی۔ دورے کے دوران پی ڈی پی اور نیشنل کانفرنس کے متعدد سیاسی کارکنوں نے کانگریس میں شمولیت کا بھی اعلان کیا ۔ ایم ایل اے وقار رسول وانی نے چپناڑی اور گوجر بستی کاوانہ کھاری میں ان کارکنوں کا پارٹی میں خیر مقدم کیا اور کہا کہ اس سے پارٹی حلقہ میں مزید مستحکم ہو جائے گی ۔
ڈوڈہ میں ناجائز شراب اور منشیات فروش گرفتار
ڈوڈہ // ڈوڈہ پولیس نے ناجائز شراب کی فروخر اور منشیات کے خلاف جاری مہم میں الگ الگ واقعات میں ناجائز شراب کی 46 فروٹیاں اور چرس برآمد کرنے کا دعویٰ کیا ہے ۔پولیس کی جانب سے جاری ایک بیان کے مطابق ڈوڈہ پولیس نے زیر قیادت انچارج پولیس پارٹی بھالہ ایس آئی سنیل پریہار کی ایک ٹیم نے زیر نگرانی ایس ایچ او پولیس اسٹیشن بھدرواہ انسپکٹر منیر حُسین اور ایس ڈی پی او بھدرواہ برجیش شرما اور اے ایس پی بھدرواہ راجندر سنگھ اور ایس ایس پی ڈوڈہ شبیر احمد سنائی بھالہ میں جمعہ کے روزایک معمول کے ناکے پر ایک شخض کو گرفتار کیااور اسکے قبضہ سے نا جائز شراب جے کے سپیشل وہسکی کی 46 فروٹیاں بر آمد کیں۔ پولیس نے شراب فروش کو موقعہ پر ہی گرفتار کیا جسکی پہچان انجیل کمار ولد دیا کرشن ساکنہملوٹھی تحصیل بھالہ کے بطور ہوئی ہے ۔ پولیس نے اس سلسلہ میں ایک معاملہ درج کرکے مزید کاروائی شروع کر دی ہے۔ ایک اور واقعہ میں ڈوڈہ پولیس نے ایس ایس پی ڈوڈہ محمد شبیر کی جانب سے شروع کی گئی منشیات مخالف مہم میں سنیچر کے روز پولیس اسٹیشن گندو کی ایک پارٹی نے زیر قیادت انچارج پولیس پوسٹ کہارا ایس آئی امرت کٹوچ اور ایس ایچ او گندو عنایت حُسین نے زیر نگرانی ایس ڈی پی او گندو سنی گپتا کہرا میں ایک ناکہ لگایا اور دوران چیکنگ ایک شخض سجاد حُسین ولد شاہ دین میر ساکہ بٹولہ گندو کر گرفتار کیا اور اسکے قبضہ سے 250گرام کی چرس برآمد کی۔سا سلسلہ میں پولیس اسٹیشن گندو میں مبینہ ملزم کے خلاف ایک معاملہ زیر ایف آئی آر نمبر 11/2018 درج کیا گیا ۔معاملہ کی تحقیقات جاری ہے۔
مرزا اسلم بیگ کی عزت افزائی
ڈوڈہ //تحصیل انتظامیہ کاستی گڑھ نے یوم جمہوریہ کے موقعہ پر پٹواری حلقہ ڈھندال (کاستی گڑھ)مرزا اسلم بیگ کی عزت افزائی کی ہے۔ انہیں محکمہ مال میں مثالی کارکردگی دکھانے پر ایکتوسیفی سرٹفکیٹ عطا کرکے عزت افزائی کی گئی ۔ محکمہ کے ساتھیوں کے علاوہ تحصیل کاستی گڑھ کے عوام نے بھی مذکورہ پٹوری کو ایسی حصولیابی کے لئے مبارک باد پیش کی ہے اور تحصیل انتظامیہ کی جانب سے انہیں عزت افزائی کرنے پر انتظامیہ کی ستائش کی ہے۔
رام بن میں بجلی ٹرانسفامر کی مرمت کو لیکر احتجاج
ایم ایم پرویز
رام بن//تحصیل رام بن کے موضع باتھی کے مکینوں نے علاقہ میں تباہ ہئے بجلی ٹرانسفارمر کی مرمت نہ کرنے پر محکمہ بجلی رام بن کے خلاف ایک زور دار مظاہرہ کیا۔سنیچر وا رکی صُبح کو موضع باتھی کے لوگ اکٹھا ہوگئے اور محکمہ بجلی کے خلاف گائوںمیں نصب شدہ ٹرانسفارمرکی مرمت نہ کرنے پر نعرے بازی کرنے لگے۔مظاہرین کی شکایت تھی کہ بجلی ٹرانسفارمر تباہ ہونے کی وجہ سے گُذشتہ20دوں سے گائوں بجلی سے محروم ہے۔انکا کہنا تھا کہ عوام نے یہ مسلہ محکمہ پی ڈی ڈی رام بن کی نوٹس میں لایا لیکن 20دن گُذر جانے کے باوجود بھی گائوں بجلی سے محروم ہے۔ان لوگوں کا یہ بھی الزام ہے کہ محکمہ کے انجینئراس ٹرانسفارمر کی مرمت میں لیت و لعل سے کام کر رہے ہیں۔جسکی وجہ سے علاقہ کے لوگوں کو پریشانیوں کا سامنا کرناپڑ رہا ہے۔ان لوگوں نے ضلع ترقیاتی کمشنر سے اپیل کی ہے کہ وہ اس سلسلہ میں ضروری اقدام کرکے متعلقہ انجنیئروں کو ٹرانسفارمر کی فوری مرمت کرنے کی ہدایت دیں تاکہ لوگوں کو سہولیت ہو۔