سر ینگر// گنہ پورہ شوپیاں میں دو نوجوانوں کی ہلاکتوں کو ظلم و بربریت سے تعبیر کرتے ہوئے پاکستانی دفتر خارجہ نے کہا کہ نہتے لوگوں پر طاقت کا استعمال کرنا ظلم کی سب سے بڑی نشانی ہے ۔ جاری کئے گئے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ ریاست جموں و کشمیر میں پُر امن احتجاج کرنے والوں پر جانوروں کیلئے استعمال کئے جانے والے بندوق کو لوگوں پر چلانے میں گریز نہیں کیا جا رہا ہے اور نہ ہی آہنی گولیاں چلانے سے گریز کیا جا رہا ہے ۔ آئے دن ریاست جموں و کشمیر میں نہتے لوگوں پر ظلم و بربریت کے پہاڑ ڈھائے جا رہے ہیں تاکہ وہ اپنے پیدائشی حق سے دست بردار ہو جائے ۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ کشمیریوں نے یہ ثابت کر دیا ہے کہ وہ طاقت کے بل بوتے پر اپنے پیدائشی حق سے نہ تو دست بردار ہونگے اور نہ ہی اپنی جدوجہد کو ترک کریں گی ۔ ظالمانہ کارروائیوں سے کشمیریوںکے حوصلے پست نہیں ہو سکتے ۔ پاکستانی دفتر خارجہ کے بیان میں جاں بحق ہوئے لواحقین کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ پاکستان کشمیریوں کی سیاسی ،سفارتی اور اخلاقی حمایت اس وقت تک جاری رکھے گا جب تک نہ ریاست جموں و کشمیر کے لوگوں کو اپنے پیدائشی حق کا فیصلہ کرنے کی اجازت دی جائیں گی