شوپیان//چھرمرگ زینہ پورہ شوپیان میں پُراسراربارودی دھماکہ کی زد میں 2 نوجوانوں سمیت3عام شہری زخمی ہوگئے جن کونازک حالت میں ضلع اسپتال اسلام آبادمنتقل کیاگیا۔تفصیلات کے مطابق شوپیان کے چھرمرگ زینہ پورہ گائوں میں اُسوقت خوف وہراس اورتشویش کی لہردوڑگئی جب یہاں ایک کھیت میں پُراسراردھماکہ ہوا۔پولیس ذرائع نے اسکی تصدیق کرتے ہوئے بتایاکہ جب کچھ لوگ اپنی کھیت میں کھدائی اوردوسراکام کررہے تھے تواسی دوران یہاں موجودکوئی بارودی موادسماعت شکن دھماکے کیساتھ پھٹ گیاجسکے نتیجے میں تین عام شہری زخمی ہوگئے جن میں 55سالہ غلام نبی ،18سالہ زبیراحمداور19سالہ عمرفاروق شامل ہیں ۔ذرائع کے مطابق تینوں زخمیوں کوعلاج ومعالجہ کیلئے ضلع اسپتال اسلام آبادمنتقل کیاگیاجہاں اُنکی حالت اب مستحکم بتائی جاتی ہے ۔پولیس تھانہ
زینہ پورہ شوپیان کی حدودمیں ہوئے اس دھماکے کے سلسلے میں متعلقہ پولیس تھانہ نے کیس درج کرکے تحقیقات شروع کردی ہے جبکہ دھماکے کی نوعیت اوربارودی موادکی چھان بین بھی شروع کی گئی ۔