کشتواڑ//مغل میدان چھنسیری علاقہ کے تین درجن کارکنان نے دیگر جماعتوں سے بنیادی ممبر شپ سے مستعفی ہوتے ہوئے یوتھ کانگریس کا دامن تھاما ۔پریس ریلیز کے مطابق اس موقع پریوتھ کانگریس لیڈر شارق سروڑی نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے بھاجپا اور پی ڈی پی کو تنقید کا نشانہ بنایا اور کہا کہ ناگپور کی مداخلت اور اقتدار کی بھوک نے ریاست کو کمزور کیا ہے ۔انہوں نے ریاست کے روز مرہ معاملات میں ناگپورو کی مداخلت پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ریاست کی سالمیت اور یکجہتی پر اس کے خطرناک اثرات ہونگے۔انہوں نے کہا کہ سرحدی علاقہ جات میں ایک فاسق ماحول پیدہ کر دیا گیا ہے جبکہ کئی سارے معاملات پر عوام کو اعتبار ہی نہیں ۔موصوف نے کہا کہ بھاجپا اپنے مقاصد میں ناکام ہو چکی ہے اور ہم نفرت بھری منقسم سیاست کی مذمت کرتے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ ریاست اس وقت مشکل کی گھڑی سے گزر رہی ہے اور اگر ان حالات پر قابو نہ پایا گیا تو ریاست کے ہی نہیں بالکہ ملک پر اس کے گہرے اثرات ہونگے ۔انہوں نے کہا کہ حکومت نام کی زمینی سطح پر کوئی چیز ہی نہیں انہوں نے کہا کہ اگر بھاجپا یا پی ڈی پی زمینی سطح پر دکھائی دے رہی ہیں تو صرف عوام کو ہی نظر انداز کر رہے ہیں۔اس موقع پر مقامی کانگریس لیڈران نے کہا کہ کانگریس اس دوران خاموش نہیں بیٹھے گی جب ریاست مشکلات سے گزر رہی ہوگی ۔کانگریس لیڈران حافظ علی محمد ،طارق حسین وانی ،سیو ارام،بدیال لال شرما،محمد شفیع ،نذیر احمد،انوپ کمارنے اس موقع پر نئے شرکا ء کا پارٹی میں خیر مقدم کیا ۔