سرینگر//ریاستی حکومت نے3ایس ایس پی اور4کے اے ایس افسران کے تبادلوں اور تقرریوں کے احکامات صادر کرتے ہوئے شیخ جنید محمود کو ایس ایس پی سی آئی ڈی ہیڈکوارٹر تعینات کیا ہے جبکہ محکمہ اطلاعات کے جوائنٹ ڈائریکٹرکشمیر و جموں کو بھی تبدیل کردیا گیا ہے۔منگل کو ریاستی محکمہ داخلہ کی طرف سے ایک حکمنامہ جاری کیا گیا جس کے تحت پولیس کے تین سینئر سپر انٹنڈنٹس کے فوری تبادلوں اور تقرریوں کے احکامات صادر کئے گئے ہیں۔حکمنامے کے مطابق ایس ایس پی سی آئی ڈی ہیڈکوارٹر آفتاب احمد کو تبدیل کرکے مبشر لطیفی امیر کی جگہ پولیس ہیدکوارٹر میں اے آئی جی(پرسنل) کے بطور تعینات کیا گیا ہے۔پولیس ہیڈکوارٹر میں بحیثیت اے آئی جی(پرویژن/ٹرانسپورٹ) ایس ایس پی شیخ جنید محمود کی آفتاب احمد کی جگہ بطور ایس ایس پی سی آئی ڈی ہیڈکوارٹر تعیناتی عمل میں لائی گئی ہے۔سرکاری آرڈر کے مطابق اے آئی جی(پرسنل) پولیس ہیڈکوارٹر مبشر لطیفی اب شیخ جنید محمود کی جگہ پولیس ہیڈکوارٹر میں ہی اے آئی جی(پرویژن/ٹرانسپورٹ) ہونگے۔ پولیس محکمہ میں ان اہم تبادلوں کے علاوہ منگل کو ہی جنرل ایڈمنسٹریشن ڈیپارٹمنٹ کی طرف سے ایک اور آرڈر جاری کرتے ہوئے 4سینئر کے اے ایس افسران کے تبادلے بھی عمل میں لائے گئے۔جوائنٹ ڈائریکٹر انفارمیشن جموں منیشا سرین کو تبدیل کرکے نریش کمار کی جگہ پائور ڈیولپمنٹ ڈیپارٹمنٹ میں ایڈیشنل سیکریٹری کی حیثیت سے تعینات کیا گیا ہے جبکہ نریش کمار اب نئے جوائنٹ ڈائریکٹر انفارمیشن جموں ہونگے۔حکمنامے کے مطابق جوائنٹ ڈائریکٹر انفارمیشن کشمیر ظہور احمد کا تبادلہ عمل میں لاکر انہیں محکمہ سماجی بہبود میں بازآبادکاری کونسل کا ایگزیکٹیو ڈائریکٹر تعینات کیا گیا ہے ۔ کے ا یم ا ین کے مطابق اس تقرری سے سپیشل سیکریٹری سوشل ویلفیئر ڈیپارٹمنٹ رفعت عارف کو اضافی ذمہ داریوں سے فارغ کردیا گیا ہے۔ سرکاری آرڈر کے مطابق ڈویژنل کمشنر کشمیر کے دفتر میں اپنی تعیناتی کا انتظار کررہے کے اے ایس آفیسر ساجد یحییٰ نقاش کو عبدالمجید زرگر کی جگہ محکمہ اطلاعات میںجوائنٹ ڈائریکٹر انفارمیشن(ہیڈکوارٹر) کی حیثیت سے تعینات کیا گیا ہے۔ ساجد یحییٰ نقاش 31جنوری2018کو عبدالمجید زرگر کے ریٹائر ہونے کے بعد یہ عہدہ سنبھالیں گے۔