سرینگر//نیشنل کانفرنس صدر ڈاکٹر فاروق عبداللہ اور کارگذار صدر عمر عبداللہ نے سابق صدرِ بلاک جدی بل اور تنظیم کے مخلص رکن منظور احمد پارمو ساکنہ زاہد پورہ حول کے انتقال پر گہرے صدمے کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے مرحوم کے جملہ پسماندگان کے ساتھ دلی تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے اُن کے بلند درجات اور جنت نشینی کیلئے دعا کی۔ مرحوم کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے لیڈران نے کہا کہ منظور احمد پارمو نے نہایت کٹھن اور مشکل دور میں بحیثیت بلاک صدر جڈی بل کام کیا اور ہمیشہ پارٹی اور قیادت کیساتھ وفا کی۔ پارٹی کے جنرل سکریٹری علی محمد ساگر ، معاون جنرل سکریٹری ڈاکٹر شیخ مصطفیٰ کمال، صوبائی صدر ناصر اسلم وانی ،تنویر صادق اوربلاک صدر جڈی بل مشتاق بیگ نے بھی تعزیت کا اظہار کیا ہے۔ ادھر ضلع صدر سرینگر پیر آفاق احمد کی قیادت میں پارٹی کے ایک وفد نے مرحوم کے گھر جاکر تعزیت پرسی کی اور ڈھارس بندھائی۔