سرینگر// ینگ مینز لیگ چیئرمین امیاز احمد ریشی اور سالویشن مومنٹ نے وامق فاروق کو 8ویں برسی پر خراج عقیدت پیش کیا ہے۔ امتیاز ریشی نے کہا کہ 8سال گزرنے کے باوجود معصوم وامق فاروق کے قتل میں ملوث وردی پوش افراد آج بھی قانون کی گرفت سے آزاد ہیں ۔ ادھر سالویشن مومنٹ ترجمان نے وامق فاروق کے قتل میں ملوثین کی فوری گرفتاری اور عبرت ناک سزا دینے کا مطالبہ دہرایا اور ان کے اہل خانہ سے یکجہتی کا اظہار کیا ہے۔