جموں //کشمیر کے مقابلے میں جموں خطہ میں سال2017کے دوران منشیات اور نشیلی ادویات کے زیادہ کیس( این ڈی پی ایس ایکٹ )کے تحت درج کئے گے ہیں ۔ سال 2017میںکشمیر خطہ میں جہاں 350 کیس درج ہوئے ہیں اور 474افراد کی گرفتاری عمل میں لائی گئی ہے وہیں جموں میں اس عرضہ کے دوران 624کیس درج ہوئے ہیں جس دوران اس میں ملوث 853افراد کی گرفتاری عمل میں لائی گئی ہے جموں خطہ میں سب سے زیاہ کیس جموں ضلع میں اور کشمیر میں سب سے زیادہ کیس کولگام ضلع میں درج ہوئے ہیں .اسی طر ح لداخ کے لہہ اور کشمیر کے شوپیاں ضلع میں صرف ایک ایک کیس درج ہوا ہے ۔سرکار کے مطابق سال2016کے مقابلے میں سال2017میں اس میں اضافہ ہوا ہے ۔ریاستی سرکار کے عداد وشمار کے مطابق جہاں سال2016میں منشیات کے 607کیس درج ہوئے اور 873افراد کی گرفتاری عمل میں لائی گئی وہیں سال2017میں 974کیس درج کر کے ریاستی پولیس نے 1327افراد کی گرفتاری عمل میں لا کر اُن کی تحویل سے منشیات کی ایک بڑی کھیپکو ضبط کیا اور اس طرح گذشتہ دو برسوں کے دوران ریاست میں 1581 کیس درج ہوئے اور 2200 افراد کی گرفتاری عمل میں لائی گئی ۔اس دوران پاکستانی زیر انتظام کشمیر کے سید یوسف شاہ ولد علی اکبر ساکن چرناگہ مظفرآباد کے خلاف این ڈی پی ایس ایکٹ کے تحت ایف آئی ار درج کیا گیا ہے اوریہ کیس عدالت میں ہے ۔قانون ساز اسمبلی میں بی جے پی ممبر اسمبلی ست پال شرما کے ایک سوال کے جواب میں ریاستی وزیر اعلیٰ جن کے پاس محکمہ داخلہ کا چارج بھی ہے، نے عداد وشمار پیش کرتے ہوئے بتایا کہ سرینگر ضلع میں 48معاملات درج کئے گے اس سلسلے میں 72افراد کی گرفتاری عمل میں لائی گئی ۔بڈگام ضلع کے اعداد وشمار پیش کرتے ہوئے بتایا گیا کہ وہاں 26کیس درج ہوئے ہیں اور44افراد کی گرفتاری عمل میں لائی گئی۔ گاندربل میں 21افراد کیس درج کئے گے ہیں اور وہاں 28افراد کی گرفتاری عمل میں لائی گئی ہے ۔لداخ خطہ کے لہہہ علاقے میں صرف ایک کیس ہی درج ہوا ہے جہاں 1افراد کی گرفتاری عمل میں لائی گئی ہے جس کیتحویل سے پولیس نے 80گرام چرس برآمد کی ۔بارہمولہ ضلع میں 36معاملات درج ہوئے جس دوران 59افراد کی گرفتاری عمل میں لائی گئی ۔سوپور کے اعداد وشمار پیش کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ وہاں اس سال کے دوران 11کیس درج کئے گے جس دوران وہاں 18افراد کی گرفتاری عمل میں لائی گئی ۔کپوارہ میں 34کیس درج کر کے 43افراد کی گرفتاری عمل میں لائی گئی۔بانڈی پورہ میں 16کیس درج کئے گے اس دوران 23افراد گرفتاری عمل میں لائی گئی ۔اننت ناگ میں 44کیس درج ہوئے اور 56افراد کو گرفتار کر کے سلاحوں کے پیچھے دھکیل دیا گیا ۔پلوامہ میں 40کیس درج ہوئے جس دوران 24افراد کو سلاخوں کے پیچھے دکیل دیا گیا ۔کولگام میں 49کیس درج کر کے76افراد کو فکی ،چرس ،بھنگ پوڈر ، سپاسمو پراکسی ون کے علاوہ دیگر ادویات سمیت سلاخوں کے پیچھے دکیل دیا گیا ۔اونتی پورہ میں 13کیس درج ہوئے جس دوران 16 افراد کو حراست میں لیا گیا۔جموںمیں سب سے زیادہ یعنی 251کیس درج ہوئے ہیں جس دوران 357افراد کی گرفتاری عمل میں لا کر اُن کی طویل سے چرس ، ہیرون براون شگر ، فکی اور دیگر نشیلی ادویات کی ایک بڑی تعداد کو ضبط کیا گیا ۔سانبا میں 91کیس درج ہوئے 127افراد کو سلاخوں کے پیچھے دکیل دیا گیا ۔کٹھوعہ میں 52کیس درج ہوئے جہاں 75افراد کی گرفتاری عمل میں لائی گئی ۔اودھمپور میں 47کیس درج کئے گے اور 54افراد کی گرفتاری عمل میں لائی گئی ریاسی میں 35کیس درج ہوئے اور 42افراد کی گرفتاری عمل میں لائی گئی ۔راجوری میں 44کیس درج ہوئے اور73افراد کی گرفتاری عمل میں لائی گئی ۔پونچھ میں 38کیس درج ہوئے اور41افراد کو گرفتار کیا گیا ۔ڈوڑہ میں 17کیس درج کئے گے جس دوران 21افراد کی گرفتاری عمل میں لائی گئی ۔کشتواڑ میں 18کیس درج ہوئے اور23افراد کی گرفتاری عمل میں لائی گئی اور گرفتار ہوئے تمام ملزمان سے چرس ،براون شگر ، نشیلی ادویات ،فکی ،پوست،گانجا، پوست کی ایک بڑی تعداد کو ضبط کیا گیا جس کی مکمل تفصیلات بھی فراہم کی گئی ہیں ۔سرکار نے بتایا کہ سرکاری طور پر اس سے نپٹے کیلئے بڑی پیمانے پر اقدمات کئے گئے ہیں جبکہ پولیس کی جانب سے شک کی بنیاد پر ناکے اور تلاشیاں بھی کی جاتی ہیں جبکہ ہر محکمہ میں کمیٹیاں بھی تشکیل دی گئی ہیں اور جانکاری کیمپ بھی منعقد کرائے جاتے ہیں ۔