سرینگر//سرکار نے ریاست کے بالائی علاقوں میںتودے گر آنے کی وارننگ جاری کرتے ہوئے لوگوں کو احتیاط برتنے کا مشورہ دیا ہے ۔ موسمی صورتحال اور تازہ زلزلہ کے جھٹکوں کے چلتے سنو اینڈ ایلولانچ سٹیڈی اسٹبلشمنٹ نے بارہمولہ کے اونچے علاقوں میں لیول3 کی بر فانی تودے گر آنے کا انتباہ جاری کیا گیاہے جبکہ کپوارہ ،بانڈی پورہ،شوپیاں اور کر گل میں لیول 2کا انتباہ جاری کیا ہے ۔بیان میں کہا گیا ہے کہ جو لوگ ان اونچے علاقوں میں رہتے ہیں جہاں بر فانی تودے گر آنے کا خطرہ ہے وہ اپنی نقل و حمل کو کم سے کم اگلے 24گھنٹوں تک محدود کرے ۔ کشمیر کے اننت ناگ،کولگام،بڈگام سمیت جموں کے کئی اضلاع جن میں پونچھ راجوری ریاسی،رام بن ،ڈوڈہ کشتواڑ ادھمپور شامل ہیں میں لیول ون کا انتباہ جاری کیا گیا ہے ور یہاں پر بھی ان علاقوں میں لوگوں کو اگلے چوبیس گھنٹوں تک اپنی نقل و حمل محدود کر نے کا انتباہ جاری کیا گیا ہے ۔واضح رہے کہ حال ہی میں کپوارہ کے سادھنا ٹاپ پر بر فانی تودے کی زد میں 2مسافر گاڈیاں آئی تھی جس کے نتیجے میں 11افراد بر فانی تودے کے نیچے دب گئے تھے جنہیں بعد میں بچائو ٹیموں نے تودوں سے مردہ باہر نکالا ۔