جموں //ریاستی سرکار نے کہا ہے کہ جموں سرینگر ،جموں اودھمپور ،بٹوت کشتوار شاہراہ پر پچھلے 2برسوں کے دوران 1812سڑک حادثات رونما ہوئے ہیں ان حادثات میں متاثر ہوئے افراد کے حق میں سرکار نے پسنجر ویلفیر فنڈ س سے 19,10,000 فراہم کئے ہیں ۔قانون ساز اسمبلی میں ممبر اسمبلی نگروٹہ دویندر سنگھ رانا کے ایک سوال کے جواب میں سرکار نے بتایا کہ سال 2016میں ان شاہرائوں پر 900سڑک حادثات رونما ہوئے تھے، جبکہ سال2017میں 912حادثات رونما ہوئے ہیں ۔انہوں نے بتایا کہ ان حادثات میں لقمہ اجل بنے فی فردکے حق میں معاوضے کے بطور 25,000ہزار، شدید زخمی ہوئے افراد کے حق میں 10000ہزار ،جبکہ جزوری طور زخمی ہونے والے افراد کے حق میں پانچ ہزار روپے کا معاوضہ فراہم کیا گیا ۔سرکار نے بتایا کہ ٹریفک پولیس روزانہ کی بنیادوں پر ٹریفک کے قوانین کی خلاف ورزی کی روک تھام اور انسانی جانوں کی حفاظت کے مقصد سے باقاعدگی سے جانچ پڑتال کر رہی ہے اور ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں کے لائینس کو منسوخ بھی کر دیا جاتا ہے ۔سرکار نے مزید بتایا کہ سڑک حادثات کے متاثرین کیلئے منسٹری آف ٹرانسپورٹ اینڈہائی وے آف انڈیا نے نیشنل ہائے وے کیلئے 136ایمبولیس گاڑیاں محکمہ صحت کو فراہم کی ہیں ۔سرکار کے مطابق اس روڑ سیفٹی کے تحت بہت سی جانکاری پروگرام منعقد کرائے جاتے ہیں جبکہ اس سلسلے میں اخبارت اور الیکٹرنک میڈیا میں بھی اشتہار شائع کرائے جاتے ہیں ۔وزیر اعلیٰ نے کہا کہ ریاستی سرکار نے سال2016میں روڑ سیفٹی پالیسی عمل میں لائی جس کے بعد تمام ضلع ترقیاتی کمشنروں سے اپیل کی گئی کہ وہ اس اس سیفٹی ایکشن پلان کو اپنے اپنے اضلع میں تشکیل دیں ۔