ممبئی// بالی ووڈ سپراسٹار شاہ رخ خان کا ممبئی کے علی باغ میں واقع فارم ہاؤس کو سیل کردیا گیا ہے۔ یہ کارروائی بے نامی جائیداد ایکٹ کے تحت کی گئی ہے۔ رپورٹوں کے مطابق ان کا فارم ہاؤس زرعی زمین پر تعمیر کی گئی ہے۔ یہ فارم ہاؤس ایک بڑے علاقے میں تعمیر کی گئی ہے اور مبینہ طور پر اس میں سوئمنگ پول اور ہیلی پیڈ ہے۔ شاہ رخ خان کو اس کا جواب دینے کے لئے 90 دن کا وقت دیا گیا ہے۔ دو سینئر ٹیکس افسران کے مطابق خان نے علی باغ میں کھیتیکے لئے زرعی زمین کی خریداری کی عرضی دی تھی لیکن انہوں نے ذاتی استعمال کیلئے اس زمین کو فارم ہاؤس میں تبدیل کرلیا۔ ٹیکس حکام نے کہاکہ ایکٹ کی دفعہ 2 (9)کے تحت یہ ایک بے نامی لین دین ہے۔ ٹیکس حکام نے الزام عائد کیا ہے کہ دیجا وو فارمس خان کے لئے بے نامی دار کے طور پرمستعمل ہے۔ ریڈ چلیز انٹرٹینمنٹ کے آفیشیل ترجمان کی جانب سے کوئی ای میل ، تحریری پیغام اور فونز کال نہیں ملے ہیں اور نہ ہی فرم کے مالک خان نے اب تک کوئی جواب دیا ہے۔