ریاسی //ممبر قانون ساز اسمبلی حلقہ گول ارناس اعجاز احمد خان اور گلاب گڑھ کے حاجی ممتاز احمد خان نے چنکھاہ ،ٹھکرکوٹ، بلدانو اور کاکرا علاقہ میں تین اہم لنک روڈوں کی بہتری کے کام کا آغاز کیا ۔بعدازاں ممبر اسمبلی نے ارناس ٹھکر کوٹ روڈ کے 3 سے 9کلو میٹر تک کی سڑک پر تار کول کا کام شروع کیا ،جس پر 1.82 کروڑ روپیہ کا تخمینہ ہے،جسے سٹیٹ سیکٹر کے تحت مکمل کیا جائے گا جبکہ چنکھاہ سے بلدانو تک 02 کلو میٹر سڑک پر تار کول بچھانے کاکام ڈسٹرکٹ پلان کے تحت مکمل کیا جائے گا ،جس پر 7لاکھ روپے کی لاگت آئے گی۔انہوں نے نبارڈ کے تحت چنکھاہ سے کاکرا تک کی 1.4 کلو میٹر تک کی سڑک کے کام کی بھی شروعات کی جس پر 1.92 لاکھ روپے کا تخمینہ ہے۔اس سڑک کے تکمیل سے تحصیل ٹھکر کوٹ کے دور دراز علاقہ کو سڑک رابطہ فراہم ہوگا۔بعد ازاں ،ایم ایل اے نے ہائی اسکول چنکھاہ کا دورہ کیا اور وہاں سکول کے کھیل کے میدان کی مطلوبہ کام کی شروعات کی۔اس موقعہ پر اپنے خطاب میںاعجاز احمد خان نے کہا کہ علاقہ کی رقی کے لئے دیگر سڑکوں کی مرمت کا کام بھی عنقریب ہی شروع کیا جائیگا۔ایم ایل اے کے ہمراہ تحصیلدار ٹھکرکوٹ، بی ڈی او ٹھکر کوٹ،ایگزیکٹو انجینئر پی ایم جی ایس وائی ،محکمہ آبپاشی، صحت عامہ ، تعمیرات عامہ ،بجلی اور پی ایم جی ایس وائی کے اسسٹنٹ ایگزیکٹو انجینئر بھی تھے۔