اننت ناگ //کوکرناگ کے ایک گائوں میں اُس وقت صف ماتم بچھ گئی جب پانچویں جماعت کے ایک کمسن طالب علم نے اپنے ہی گھر میں خود کو پھانسی پر لٹکا کر زندگی کا خاتمہ کردیا۔وائی بمڈور کے گاؤں میں اس وقت زبردست غم کی لہر دورڈ گئی جب پانچویں جماعت کے طالب علم نے خود کو پھانسی دیکر زندگی کا خاتمہ کیا، پولیس رپورٹ کے مطابق گیارہ برس شعیب منظور حجام ولد منظور احمد حجام ساکن بیمڈورہ کوکرناگ کوجمعرات کی صبح اپنے ہی گھر میں پر اسرار طور مردہ پایا گیا۔اسکے گھر والے یہ دیکھ کر ششدر رہ گئے کہ وہ کمرے کی چھت سے پھانسی پر مردہ لٹک رہا تھا۔پولیس کا کہنا ہے کہ ابتدائی چھان بین اس بات کی طرف اشارہ کرتی ہے کہ معصوم طالب علم نے خود کشی کی ہے۔پولیس نے لاش کو اپنی تحویل میں لینے کے بعد قانونی و طبی لوازمات پورے کئے اورجب کمسن منظور کی لاش ورثاء کے سپرد کی گئی تو پورے علاقے میں کہرام مچ گیا۔پولیس نے اس سلسلے میں کیس درج کرکے چھان بین شروع کردی ہے۔