جموں //شہر سرینگر کے 8اسمبلی حلقوں میں پچھلے دو برسوں کے دوران 482.51کلو میٹر سڑکوں پر تارکول بچھایا گیا ہے جبکہ مالی سال 2016.17میں نیشنل کانفرنس کے تین اسمبلی حلقوں میں سے صرف ایک حلقہ میں 0.12کلو میٹر سڑک پر تارکول بچھایا گیا۔ قانون ساز اسمبلی میں ممبر اسمبلی عید گاہ کے ایک سوال کے تحریری جواب میں سرکار نے ا عداد وشمار پیش کرتے ہوئے بتایا ہے کہ امیراکدل اسمبلی حلقہ میں مالی سال2015.16میں 161.07کلو میٹراور مالی سال2016.17میں 10.80کلو میٹر تارکول سڑکوں پربچھایاگیا ۔اسی طرح بٹہ مالو میں مالی سال 2015.16میں 61.76 کلو میٹر اورمالی سال2016.17میں 5.20کلو میٹر تارکول بچھایا گیا ہے ۔عید گاہ اسمبلی حلقہ میں مالی سال2015.16میں 17.40کلو میٹر جبکہ مالی سال2016.17میںکسی بھی سڑک پر تارکول نہیں بچھایا گیا ۔انہوں نے کہا کہ حبہ کدل اسمبلی حلقہ میں مالی سال2015.16میں 8.00کلو میٹر جبکہ سال2016.17میں0.00کلو میٹر سڑک پر تارکول بچھایاگیا ۔ اسمبلی حلقہ حضرت بل میںمالی سال2015.16میں 67.84کلو میٹر اور سال2016.17میں 16.10کلو میٹر سڑکوں پر تارکول بچھایا گیا ۔سرکار نے عداد وشمار پیش کرتے ہوئے بتایا کہ اسمبلی حلقہ خانیار میں مالی سال2015.16میں 25.05اور مالی سال 2016.17میں 0.12کلو میٹر سڑک پر تارکول بچھایاگیاہے ۔سرینگر کے اسمبلی حلقہ سونہ وار میں مالی سال2015.16میں 64.38کلو میٹر اور مالی سال2016.17میں 2.56کلو میٹر سڑکوں پر تارکول بچھایا گیا ہے ۔سرکار نے عداد وشمار پیش کرتے ہوئے بتایا کہ مالی سال2015.16میں ان 8اسمبلی حلقوں میں 439.38کلو میٹر سڑکوں پر تارکول بچھایا گیا تھا اور مالی سال2016.17میں 43.13کلو میٹر سڑک پر تارکول بچھایا گیا ہے ۔اعداد وشمار کے مطابق مالی سال2016.17میں نیشنل کانفرنس کے 2 اسمبلی حلقوںجن میں عیدگاہ ، حبہ کدل میں0.00کلو میٹر جبکہ خانیار میں 0.12کلو میٹر سڑک پر تارکول بچھایا گیا۔