جموں //حکومت نے کشمیر یونیورسٹی کے عہد یداروں کو ہدایت دی ہے کہ وہ نامساعد حالات کی وجہ سے طلاب کو ہوئے نقصان کی بھرپائی کیلئے یوجی 2015بیچ کے پانچویں اور چھٹے سمسٹر کا مشترکہ امتحان منعقد کریں۔ان باتوں کا اظہار وزیر تعلیم سید محمد الطاف بخاری نے ایک اعلیٰ سطحی افسروں کی میٹنگ کی صدارت کرتے ہوئے کیا ۔ جس میں پرنسپل سیکرٹری اعلیٰ تعلیم ڈاکٹر اصغر سامون ، وائس چانسلر کشمیر یونیورسٹی پروفیسر خورشید اقبال اندرابی، ڈائریکٹر کالجز مشتاق احمد ژاٹ و دیگر سینئر افسران نے شرکت کی ۔میٹنگ میں فیصلہ کیا گیا کہ دو سمسٹروں کا مشترکہ امتحان جولائی 2018ء کے پہلے ہفتے میں منعقد ہوگا۔