سرینگر//جموں وکشمیر بنک کے تمام ملازمین کیلئے جامع حادثاتی انشورنس کا احاطہ بنک کے جنرل انشورنش شراکت دار بجاج آلیانز جنرل انشورنس کمپنی لمیٹڈ کے ذریعے فراہم کیا جائے گا ۔اس کا مقصدانشورنس تحفظ احاطے کے ذریعے ملازمین کے حوصلوں کو بڑھانا ہے تاکہ ان کے کنبے کے ہر فرد کو کسی بھی ناگہانی وقت میں مالیاتی اور سماجی عدم تحفظ کے دوران خود انحصاری کے جذبے کے حامل ہوں ۔انشورنس پریمیم کی قیمت بنک کی جانب سے ادا کی جائے گی اور عملے کو20لاکھ سے5کروڑ روپے تک کا احاطہ ملے گا۔یہ اعلان جے کے بنک چیئرمین وسی ای او پرویز احمد نے بنک کے ایک آفیسر اے کے بھٹ ،جو دیوالی کے دوران گھر میں شدید زخمی ہوئے تھے اور بعد میںزخموں کی تاب نہ لاکر چل بسے ،کیلئے منعقدہ تعزیتی تقریب سے خطاب کے دوران کیا ۔مذکورہ آفیسر نے بجاج آلیانز گلوبل گارڑ پالیسی (انفرادی)1276روپے کے پریمیم کے عوض حآصل کی تھی ۔چیئرمین پرویز احمد کے ہمراہ ٹی اے رامالنگم بجاج آلیانز چیف ڈسٹری بیوشن آفیسر اور کے علاوہ بنک اور بجاج آلیانز کے سینئر افسران بھی تھے جنہوں نے متوفی آفیسر کے گھر جاکر اہل خانہ کے ساتھ تعزیت کا اظہار کیا ساتھ ہی افراد کنبہ کو 25لاکھ روپے کی انشورنس چیک پیش کی ۔اس موقعے پر پرویز احمد نے کہاکہ پیسوں کی کوئی بھی مقدار انسانی جان کا متبادل نہیں ہوسکتی ہے اور یہ جے کے بنک کنبے کیلئے سخت لمحہ ہے اور پورا بنک سوگوار کنبے کے ساتھ کھڑا ہے ۔انہوں نے کہاکہ بنک کا ہر فرد ایک اہمیت کا حامل جز ہے اور ان کی بھلائی کے لئے ہم طرح سے سنجیدہ ہیں ۔چیئرمین نے فوری طور بجاج آلیئانز گلوبل گارڑ پالیسی کے تحت جامع حادثاتی انشورنس اھاطہ بنک ممبران کے لئے منظور کی ۔اس کا پریمیم بنک کی جانب سے اٹھایا جائے گا اور اسکے تحت ملازم کو20لاکھ سے5کروڑ روپے تک کا انشورنس ملے گا۔ انہوں نے انشورنس پارٹنر بجاج آلیانز کی سراہنا کی ۔انہوں نے متوفی آفیسر کی انشورنس کلیم فوری طور نپٹانے پر ا ن کا شکریہ ادا کیا ۔متوفی آفیسر کے پسماندگان میں ان کی اہلیہ اور دو کمسن لڑکیاں ہیں ۔واضح رہے کہ متوفی کی اہلیہ کو پہلے ہی بنک میں ملازمت فراہم کی گئی ہے۔