رانچی// جھارکھنڈ ہائی کورٹ نے سرخیوں میں رہنے والے چارا گھپلے کے ایک معاملہ میں راشٹریہ جنتادل (آرجے ڈی )کے صدر لالوپرسادیادوکو آج کوئی راحت نہیں دی۔جسٹس اپریش کمار سنگھ کی عدالت نے مسٹر یادو کی طرف سے دائر عرضی پر سماعت کرتے ہوئے سی بی آئی کی خصوصی عدالت سے چاراگھپلہ معاملہ میں ہوئی سماعت اور اسکے فیصلے کی نقل مانگی ہے ۔اس معاملہ کی سماعت دوہفتہ کے لئے ملتوی کردی گئی ہے ۔واضح رہے کہ سی بی آئی کی خصوصی عدالت نے چاراگھپلہ کے معاملہ 64اے /96میں مسٹر یادوکو ساڑھے تین سال کی سزاسنائی تھی ۔مسٹر یادو نے سی بی آئی کی خصوصی عدالت کے فیصلے کو ہائی کورٹ میں چیلنج کیا ہے ۔یواین آئی۔