قرب و جوارمیں تھا یہی ذکرِ خاص و عام
دنیائے ہست وبود ہے اک عارضی مقام
اک شور تھا کہ چلدیا علماء کا افتخار
بڈگام کی فضائوں سے رخصت ہوئی بہار
مداحِ اہلِ بیتؑ تھا عالی و قار تھا
وہ عاشقوں کا شاہ شہِ روزگار تھا
ہمراہ جنازے کے اک جمِ غفیر تھا
ہاں شاملِِ نماز صغیر و کبیر تھا
گویا ہوا کے دوش پر تھا ابرِ مشکبار
احباب اشکبار تھے مداح سوگوار
محبوب ؐ حق کاآہ! ثنا خواں نہیں رہا
وہ حق شناس حاصلِِ دوراں نہیں رہا
اے افتخارِ بزم شریعت تجھے سلام
اے منفرد خطیب و خطابت تجھے سلام
اے راہِ معرفت کے نگہبان الوداع
اے رہنما و داعیٔ قرآن الوداع
اے افتخارِ حُبّ شریعت تجھے سلام
اے افتخارِ فکرِ قیادت تجھے سلام
تا عمر ر ہا حُبِّ نبی ؐ میں وہ شادماں
دامانِ پنجتنؑ میں اﷲ دے اماں
اے افتخارِ حجت اسلام السلام
تیری لحد پہ رحمتِ باری رہے مدام
بشیر آثمؔ کشمیری
باغبان پورہ لال بازار سرینگر، حال آگرہ9829340787
کشمیر ہوں میں
اک پھوٹی ہوئی تقدیر ہوں میں
گھبراؤ نہیں کشمیر ہوں میں
مجھے کون پڑھے مجھے کون سنے
اک درد بھری تحریر ہوں میں
جنہیں دیکھنے والے اندھے ہیں
ان خوابوں کی تعبیر ہوں میں
مقتول ہوں میں وہ قاتل ہے
ایک درد ہے وہ تاثیر ہوں میں
کبھی جنت تھی اب دوزخ ہوں
کچھ اپنوں سے دلگیر ہوں ہیں
کسی ماں کے لال کے پیروں میں
پہنائی ہوئی زنجیروں ہوں میں
مظلوم کے خون کے دریا میں
نہلائی ہوئی شمشیر ہوں میں
کیا دیکھتے رہتے ہو تابشؔ
کسی صحرا کی تصویر ہوں میں
جعفر حسین تابشؔ
مغلمیدان،کشتواڑ
موبائل نمبر؛ 8492956626
ای میل[email protected]
بہ یادِآغا سید محمد فضل اللہ
قرب و جوارمیں تھا یہی ذکرِ خاص و عام
دنیائے ہست وبود ہے اک عارضی مقام
اک شور تھا کہ چلدیا علماء کا افتخار
بڈگام کی فضائوں سے رخصت ہوئی بہار
مداحِ اہلِ بیتؑ تھا عالی و قار تھا
وہ عاشقوں کا شاہ شہِ روزگار تھا
ہمراہ جنازے کے اک جمِ غفیر تھا
ہاں شاملِِ نماز صغیر و کبیر تھا
گویا ہوا کے دوش پر تھا ابرِ مشکبار
احباب اشکبار تھے مداح سوگوار
محبوب ؐ حق کاآہ! ثنا خواں نہیں رہا
وہ حق شناس حاصلِِ دوراں نہیں رہا
اے افتخارِ بزم شریعت تجھے سلام
اے منفرد خطیب و خطابت تجھے سلام
اے راہِ معرفت کے نگہبان الوداع
اے رہنما و داعیٔ قرآن الوداع
اے افتخارِ حُبّ شریعت تجھے سلام
اے افتخارِ فکرِ قیادت تجھے سلام
تا عمر ر ہا حُبِّ نبی ؐ میں وہ شادماں
دامانِ پنجتنؑ میں اﷲ دے اماں
اے افتخارِ حجت اسلام السلام
تیری لحد پہ رحمتِ باری رہے مدام
بشیر آثمؔ کشمیری
باغبان پورہ لال بازار سرینگر، حال آگرہ9829340787
کشمیر ہوں میں
اک پھوٹی ہوئی تقدیر ہوں میں
گھبراؤ نہیں کشمیر ہوں میں
مجھے کون پڑھے مجھے کون سنے
اک درد بھری تحریر ہوں میں
جنہیں دیکھنے والے اندھے ہیں
ان خوابوں کی تعبیر ہوں میں
مقتول ہوں میں وہ قاتل ہے
ایک درد ہے وہ تاثیر ہوں میں
کبھی جنت تھی اب دوزخ ہوں
کچھ اپنوں سے دلگیر ہوں ہیں
کسی ماں کے لال کے پیروں میں
پہنائی ہوئی زنجیروں ہوں میں
مظلوم کے خون کے دریا میں
نہلائی ہوئی شمشیر ہوں میں
کیا دیکھتے رہتے ہو تابشؔ
کسی صحرا کی تصویر ہوں میں
جعفر حسین تابشؔ
مغلمیدان،کشتواڑ
موبائل نمبر؛ 8492956626
ای میل[email protected]