نئی دہلی//مرکزی وزیر خزانہ ارون جیٹلی نے آج کہا ہے کہ بی جے پی کا آخری مکمل بجٹ متوسط طبقے کے خلاف نہیں ہے اور ان کی حکومت پہلے ہی گزشتہ مرکزی بجٹوں میں متعدد فوائد فراہم کرچکی ہے۔ انہوں نے مزید کہاکہ یوپی اے حکومت کے مقابلے این ڈی اے نے متوسط طبقے کو زیادہ فوائد فراہم کئے ہیں۔ حالیہ راجستھان ضمنی انتخابات میں پارٹی کی شکست کا جواب دیتے ہوئے وزیرخزانہ نے کہاکہ بی جے پی فکرمند ہے لیکن ریاست میں قیادت نہیں بدلی جائے گی۔ ارون جیٹلی نے مزید کہاکہ ہم آئندہ نسلوں کو قرض کا بوجھ نہیں لاد سکتے۔ ہم نے کسانوں کی آمدنی میں اضافے کے لئے اقدامات کئے ہیں۔ جیٹلی نے کہاکہ نئے متوسط طبقہ کو مضبوط بنانے کے لئے کوششیں کی جارہی ہیں۔ ٹیکس نظام میں نظم وضبط ضرور قائم رہے گا۔ مرکزی وزیر خزانہ نے کہاکہ سیس ٹیکس سے پیسہ غریبوں کی فلاح کیلئے استعمال کیا جائے گا۔ واضح رہے کہ جمعرات کے روز وزیرخزانہ ارون جیٹلی نے مرکزی بجٹ 2018-19 پیش کیا جس میں انہوں نے اپوزیشن کو متوسط طبقہ کے خلاف بجٹ بتانے کی تنقید کی۔