سرینگر//مراز ادبی سنگم جنوبی کشمیرنے اپنی ایگزیکٹیو باڈی کے ممبراور نامور شاعر افضل شفیق کے انتقال پر گہرے دکھ کا اظہارکیا ہے۔ افضل شفیق پچھلے ایک سال سے کینسر کی بیماری میں مبتلا تھے اوراتوار سہ پہر کوسکمز میں انتقال کر گئے۔ مرحوم کا شمار جنوبی کشمیر کے ممتاز شعراء میں ہوتا تھا۔ مراز ادبی سنگم کے صدر یوسف جہانگیر نے ان کے انتقال پر دکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مرحوم نے کشمیری زبان کے تئیں جو خدمات انجام دیںوہ ناقابل فراموش ہیں ۔ مراز ادبی سنگم کے سرپرست غلام نبی آتش نے کہا کہ مرحوم جیسے معتبر شعراء بالکل کم پیدا ہوتے ہیں جو ہمیشہ نو آموز شعراء اور قلمکاروں کی رہنمائی میں پیش پیش رہتے تھے۔ اظہار مبشر نے کہا کہ افضل شفیق ایک بڑے شاعر ہونے کے ساتھ ساتھ ایک خوش گفتار اور ملنسار انسان تھے۔